مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سانولی رنگت کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار ہوا:پریانکا چوپڑا
ممبئی:بالی ووڈ کی سپر سٹار اور سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا جو اپنے دلیرانہ اور منفرد کرداروں کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے ایک ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا ۔سات خون معاف، اعتراض، برفی، مجھ سے شادی کروگی، باجی راؤ مستانی، ڈان، کرش، فیشن اور میری کوم جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پریانکا چوپڑا نے اعتراف کیا کہ ایک سال قبل انہیں ہالی ووڈ فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا، جس پر انہیں دھچکا لگا۔ شوبز میگزین کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ایک سال قبل ایک ہالی ووڈ سٹوڈیو کی جانب سے میرے ایجنٹ کو فون کال موصول ہوئی، جس میں میری جسمانی خامیوں کا تذکرہ کیا گیا۔ پریانکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے پوچھا کہ ان کے جسمانی خدوخال کس طرح کے ہونے چاہیے ، تو ان کے ایجنٹ نے ان کی رنگت کے بارے میں کہا اور بتایا کہ شاید فلم سٹوڈیو کو سانولی رنگت پر اعتراض ہے ۔ پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ انہیں اپنے ایجنٹ کی بات سن کر جہاں دھچکا لگا وہیں وہ بات سمجھ بھی گئیں۔ تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ انہیں کون سی فلم میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا گیا تھا ۔ اسی انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اپنی والدہ کی بھی خوب تعریفیں کیں اور کہا کہ انہوں نے ایک ایسے خاندان میں پرورش پائی، جہاں مرد سے زیادہ خاتون کی حکمرانی ہوتی تھی۔