مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر دستخطی مہم جاری، اچیومنٹ ایوارڈ پر مبارکباد، جوا کسی کا نہ ہوا،مختصر مگر موثر کمیونٹی نیوز میں !!
سلاؤ... کشمیر ایڈوائزری کونسل برطانیہ کی جانب سے برطانیہ بھرمیں کشمیریوں کی جانب سے جاری دستخطی مہم کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جس کے مطابق سلاؤ، ایلڈر شاٹ ، لوٹن ،ھائی ویکمب،ہنسلو، ویکفیلڈ اور دیگر شہروں کے ممبران پارلمنٹ کو علاقہ میں رہنے والے کشمیریوں کی جانب سے دستخطوں پر مشتمل قراردایں دی جا چُکی ہیں، باقی شہروں کے ایڈوائزری کے نمائندگان اور کشمیری تنظیموں کے سر کرد ہ حضرات سے بار ہا گزارش کی جا چُکی ہے کہ اپنے علاقے کے ممبران کو قرار داد کو پیش کرنے کو جلد یقینی بنایا جائے ، کشمیرایڈوائزری کونسل کے ترجمان شعیب نازش نے کہا ہیکہ کچھ عرصہ پہلے ہائی ویکمب کے ممبرآف پارلمنٹ جیمزایلس کو یہ قرار دادآزادکشمیر جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے سابق میئر چوہدری اللہ دتہ، سابق میئر کونسلر محبوب بھٹی و کونسلر ظفر خان کی موجودگی میں خود پیش کی، جیمز ایلس نے وعدہ کیا کہ وہ جلد ملک کی دوسری جماعتوں کے ممبران کے ساتھ مل کر برطانوی پارلمنٹ کے اندر ایک بھرپور بحث کو یقینی بنائیں گے،ایلڈر شاٹ میں ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کونسلر چوہدری محمد سیلم ، چوہدری صابر خسین و دیگر ممبران لوکل مسجد کی موجودگی میں ممبر پارلمنٹ کو پیش کی، سلاؤ سے ممبر پارلمنٹ فیونا مک ٹیگرٹ نے قراداد وصول کرتے ہوئے کشمیریوں کی ہر فورم پر مدد کرنے کا عندیہ بھی دیااور کہا اس مسئلہ میں میں نے ہمیشہ ذاتی دلچسپی لی ہے۔ ہائی ویکمب کے علاوہ بیکنز فیلڈ ، سلاؤ،الفورڈ، ہنسلو،ایلسبری اور بانبری کے ممبران پارلمنٹ نے مسئلہ کے حوالہ سے برٹش کشمیریوں کی مکمل معاونت کا یقین بھی دلایا شعیب نازش نے کہاایک ملین سے زائد کشمیری آبادی کے اس ملک میں پارلمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو زیر بحث لانا مشکل نہیں اس کے لئے موثر اقدامات ضروری ہیں، ذاتی نمود ونمائش کی بجاے عملی کام ہوگا، برطانیہ بھر میں ۷۰ سے زائد حلقہ انتخابات میں کشمیریوں کا ووٹ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے، اپنے ووٹ کو ضائع کرنے کی بجائے اسے مسئلہ کشمیر کو ایک بہتر سمت دینے کیلئے استعمال کریں ۔ **************** لندن ... کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور اداروں نے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کو پاکستان اچیومنٹ ایوارڈ برطانیہ اور یورپ کی طرف سے اس سال یوکے چیرٹی کا اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایوارڈ کی تقریب لندن میں ایڈیسن ہوٹل میں منعقد ہوئی جسمیں پاکستان سے وفاقی وزیر پیر صدر و دین شاہ راشدی،سابق وفاقی وزیر ایس ایم ظفر،عمر شریف، خالد محمود ایم پی اے،چوہدری ندیم احمد میئر التھم سٹو اور ممتاز کاروباری ، سیاسی اور سماجی افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان میں اس سال سب سے زیادہ فری آئی کیمپ اور5ہزار غریب افراد کے فری آئی آپریشن کرنے اور دیگر سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ کمیٹی کی طرف اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ المصطفیٰ کو دیا گیا۔ایوارڈ وفاقی وزیر پیر صدر و دین شاہ راشدی کے ہاتھوں المصطفیٰ یو کے کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد نے وصول کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے المصطفیٰ کے چیئرمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حاجی حنیف طیب کی سرپرستی میں المصطفیٰ کی خدمات کو میں ہمیشہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا رہا ہوں اور اب یو کے میں آج چیرٹی میں اس سال کا سب سے اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ دیکر دلی مسرت محسوس کر رہا ہوں۔عبدالرزاق ساجد نے ا کہا کہ میں اور المصطفیٰ کی پوری ٹیم اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں اور آج المصطفیٰ کو ملنے والا اعلیٰ کارکردگی ایوارڈ پاکستان کی پوری قوم کے نام کرتے ہیں۔ ******************** بلیک برن ... جوا کسی کا نہ ہوا، بلیک برن کے فرحان چوہدری کو دس سال بعد جب یہ احساس ہوا کہ وہ اب تک اپنے خون پسینے کی کمائی سے لگ بھگ پچیس ہزار پائونڈز اس جوئے کی نذر کر چکے ہیں تو غصہ فطری تھا، لوہے کی راڈ لی اور جوئے کی شاپ پر جا کر ہلہ بول دیا، غلط تو کیا جس پر شرمندہ بھی ہیں کہ اس کام سے پہلے ساری رات شراب بھی پی تھی کوئی خون خرابہ بھی ہو سکتا تھا لیکن بلیک برن کورٹ میں جج سے یہ کہہ کر معافی مانگی کہ بس اپنے اوپر اختیار نہ رہا تھا۔ ملزم فرحان چوہدری کو دوران سماعت احساس دلایا گیا کی اس کی توڑ پوڑ سے بیٹفریڈ والوں کا چھ ہزار پائونڈز کا نقصان ہوا جو اس سے الگ ہے کہ توڑ پھوڑ کی درستگی کیلئے جتنے دن شاپ بند رہی وہ نقصان بھی مالک کو ہوا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے جج کیتھرین ایلن نے فرحان کو سزا سے قبل ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاکہ وہ جوئے اور شراب کی زیادتی والی عادت سے چھٹکارا پانے کا بندوبست کرے، اسکیلئے سزا بعد میں تجویز کی جائے گی۔