مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کے دس بڑے شہروں میں نواز شریف لورز یونٹ قائم ،صدور کا اعلان کردیا گیا
لندن :پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے زیرِ اہتمام، نوازشریف لورز برطانیہ کے چیئرمین ملک ریاض نے بابو اجمل وائس چیئرمین اور شاکر قریشی کے ھمراہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی لندن میں میٹنگ کے دوران پریس کانفرنس میں برطانیہ کے دس بڑے شہروں میں سٹی پریذیڈنٹس کا اعلان کیا۔ ملک ریاض نے بتایا کہ ہر سٹی پریذیڈنٹ اپنے شہر میں پارٹی کے پرانے اور نئے ساتھیوں میں سے اپنی کابینہ مرکزی کور کمیٹی کی رضا مندی سے تشکیل دے گا۔ کابینہ کے یہ افراد لوکل برٹش پاکستانیوں میں سے وہ سرکردہ رہنما و کارکنان ہوں گے جو تعلیم یافتہ اور اچھی شہرت کے حامل ہوں گے، جو پاکستان سے پاکستان مسلم لیگ ن سے اور قائدین سے محبت و احترام رکھتے ہیں جو ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور وقار میں اضافہ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ملک ریاض نے مزید کہا کہ ھم اور برطانیہ بھر میں ھمارے ساتھی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی پلیٹ فارم کے تحت پارٹی اور قائدین کی ہر کال پر مستعد کردار ادا کریں گے۔ قائد میاں نوازشریف اور صدر پارٹی میاں شہباز شریف کے وژن اور ان کے ترقیاتی منصوبوں کی مناسب ترویج کریں گے،اس موقع پر وائس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بابو محمد اجمل نے کہا کہ برطانیہ میں نوازشریف لورز کی سرگرمیوں سے پارٹی کارکنان، راہنماؤں اور یہاں مقیم پاکستانیوں میں مثبت تاثر پیدا ہوا ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ پاکستان میں ھونے والے گورنمنٹ کے پراجیکٹس کو اور پارٹی و قائدین کے منشور و پیغام کو پھیلانے میں ھم اھم کردار ادا کر رھے ھیں۔بابو اجمل نے بتایا کہ پاکستان دورہ کے دوران صدر پارٹی میاں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، واپسی کا سفر بھی اکھٹے کیا اور لندن میں بھی ملاقات کے دوران میں نے نوازشریف کی مثبت کارکردگی کا ذکر کیا جس پر انہوں نےکہا کہ وہ پارٹی پرچم بلند کرنے اور مثبت کردار سے باخبر ہیں۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آئندہ دورہ پر ملاقات اور لائحہ عمل وضع کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔شاکر قریشی جنرل سیکریٹری نواز شریف لورز نے تنظیم کی ویب سائٹ، لوگو، ممبر شپ فارم اور دیگر آفیشل ڈاکومنٹس کے ڈیزانز بورڈ آف ڈائریکٹرز اور میڈیا کے سامنے پیش کئے۔ اس موقع پر شاکر قریشی نے چئیرمین اور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد اعلان کئے گئے شہروں اور صدور کا مکمل تعارف کروایا۔دس شہروں کے صدور مندرجہ ذیل ہیں،شاہد فاروق سندھو سکاٹ لینڈ کیلئے، ڈاکٹر ایس گیلانی مانچسٹر، میاں معروف لیسٹر سٹی، مظہر چوہدری بلیک برن، راجہ محمد افضل نیلسن، چوہدری اسلم وسن برمنگھم سٹی، راجہ لیاقت حسین پیٹربرو سٹی، راجہ نثار خان لوٹن سٹی، عبید خان گریٹر لندن کے لئے جبکہ اولڈھم سٹی کے صدر کے نام کا اعلان اگلی میٹنگ میں مزید نئے شہروں کے صدور کے ساتھ کیا جائے گا۔ مزید براں بورڈ آف ڈائریکٹرز میں تین نئے ممبران کے اضافہ کا بھی اعلان کیا گیا جو مندرجہ ذیل ہیں؛ اولڈھم سٹی سے کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ راہنما اور پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین آفتاب شریف، ھنسلو سے جمال ملک اور لندن سے انوار چوہدری کے نام شامل ہیں۔فاؤنڈنگ چئیرمین نوازشریف لورز برطانیہ ملک ریاض نے اپنے خطاب میں بتایا کہ سابقہ صدر ناصر بٹ کو تنظیم کے مقاصد سے متصادم سرگرمیوں جبکہ پارٹی کے سینیر راہنماؤں سے بدتمیزی و دھکم پیل کی وجہ سے الگ کیا گیا ہے، انہیں واپسی کی مہلت دی گئی تھی لیکن وہ اپنے رویے پر مصر رھے اس لئے اب ان کو نوازشریف لورز سے باقاعدہ اور مکمل طور پر الگ کر دیا گیا ہے جس میں کور کمیٹی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی مکمل صلاح و مشورہ شامل ہے۔اس موقع پر میڈیا کی موجودگی میں چئیرمین،ایکٹنگ صدر اور جنرل سیکریٹری نے تقرری نامہ پر دستخط کئے اور ڈاکٹر ایس گیلانی، میاں معروف، راجہ محمد افضل اور چوہدری مظہر کو پیش کئے جنہوں نے پارٹی سے محبت قائدین پر مکمل اعتماد، ہر طرح کی کال پر مسعتد کردار ادا کرنے کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر اشرف چوہان، ملک ریاض اور شاکر قریشی کا شکریہ ادا کیا کہ سٹی صدر کے طور پر ان پر اعتماد کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر میاں نواز شریف اور بیگم کلثوم نواز کی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، بیگم کلثوم کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی گئی اور وطن عزیز پاکستان کی خوشحالی و وقار کیلئے ربِ ذوالجلال سے دعائیں کی گئیں۔رپورٹ: عمران راجہ