مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین مسلم کونسل یوتھ کے سالانہ کنونشن کی مقامی ہوٹل قرطبہ سپین میں اختتامی تقریب
مانچسٹر: یورپین مسلم کونسل یوتھ کا پانچواں سالانہ کنونشن جو بروز ہفتہ 7 اپریل کو ماریانو ہوٹل قرطبہ اسپین میں پاکستانی ایسوسی ایشن قرطبہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا ۔گزشتہ کل بروز اتوار 8 اپریل کو تقریب کے مہمان خصوصی یورپین مسلم کونسل کے چیئرمین و سنیئر نائب صدر میاں عبدالحق کے ان دعائی کلمات کیساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اے خداوند کریم میرے نوجوانوں کو دین و دنیا کی تعلیمات سے آراستہ فرما کر انکو دنیا بھر میں دعوت کے پیغام کا سفیر مقرر کر دیا۔ مہمان خصوصی میاں عبدالحق،یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے انچارج و امام مولانا محمد اقبال، اسلامک کلچر سینٹر اوسلو ناروے کے امام مولانا حامد علی فاروق،یورپین مسلم کونسل یوتھ کے صدر سجاد احمد نے،پاکستانی ایسوسی ایشن کے متحرک رہنما عرفان منیر، سماجی و کاروباری شخصیت حافظ ضیاء الرحمن،میڈیا کوآرڈینیٹر نارتھ ویسٹ مانچسٹر یو کے اسلامک مشن خالد چوہدری اور یورپین ممالک سے آئے ہوئے نوجوانوں کو تعریفی اسناد و انعامات بھی دیے۔جبکہ پاکستانی ایسوسی ایشن قرطبہ کے مرکزی رہنما و بزنس مین ریاض بٹ نے مہمان خصوصی میاں عبدالحق، انچارج یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم مولانا محمد اقبال، امام اسلامک کلچر سینٹر اوسلو ناروے مولانا حامد علی فاروق، یورپین مسلم کونسل یوتھ کے انچارج سجاد احمد کو پاکستانی ایسوسی ایشن کیطرف سے شیلڈز پیش کئے گئے۔ یورپین مسلم کونسل یوتھ کے پانچویں سالانہ کنونشن پر خصوصی دعوت پر آئے ہوئے علمائے کرام،چئیرمین یورپین مسلم کونسل،یوتھ انچارج یورپین مسلم کونسل نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو قرآن و حدیث کا مطالعہ کرنے،اس کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہو کر پھر دوسروں تک اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرآن و حدیث کے عین مطابق پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔اور اسلامی تحاریک یورپین میں اپنے نوجوان ساتھیوں و دوستوں کو شمولیت کی دعوت دینے کی تلقین بھی کی تاکہ وہ بھی آپکی طرح قرآن و حدیث کا علم حاصل کرکے اپنی دنیاوی و آخروی دنیا کو سنوار سکیں۔ اور دعوت کے کام میں آپکے ساتھ مل کر دنیا بھر کے ان نوجوانوں کی زندگی میں تبدیلی لا سکیں۔ جو صرف اللہ اور اسکے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بتائی ہوئی تعلیمات سے ہی ممکن ھے۔یورپ میں رہنے والے اکثریت میں نوجوان یورپ کی رنگینیوں میں ڈوب چکے ہیں۔ جو دراصل ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ہمیں اس بارے سنجیدگی سے سوچنا ںو گا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر