مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہیگی،برطانیہ میں مودی آمد پر احتجاجی مہم شروع کر ینگے ،لارڈ نذیر
کراچی:برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی تک جدو جہد جاری رہے گی ، نہتے کشمیریوں پر مظالم سے بھارت کی نام نہاد جمہوریت اور دہری پالیسی بے نقاب ہوگئی ہے ،کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف او آئی سی اور عالمی برادری کا خاموش رہنا زیادتی ہے ،افسوس ہے کہ پاکستان نے عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں نہیں اٹھایا، اس طرح کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ 15اپریل سے برطانیہ میں نریندر مودی کی آمدکے خلاف احتجاجی مہم شروع کر ینگے ، اس مہم میں برطانیہ میں ڈبل ڈیکر بسوں، گیس بلون،ٹی شرٹس پر کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تحریریں درج ہونگی۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ نواز شریف نے صرف ایک بار اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر کا ذکر کیا ،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں کشمیر کمیٹی کے سربراہ موجود ہیں لیکن کام نہیں کرتے ، ایسے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کراچی صاف ستھرا شہر تھا جو گندا ترین ہوگیا ،کراچی کا تشخص بحال کرائیں میں ساتھ دونگا۔