مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سپین کے شہر قرطبہ کے مقامی ہوٹل میں یورپین مسلم کونسل نوجوانان کے سالانہ کنونشن کا انعقاد
بارسلونا ... سپین کے شہر قرطبہ میں یورپین مسلم کونسل نوجوانان کا سالانہ کنونشن مقامی ہوٹل میں پاکستانی ایسوسی ایشن قرطبہ کے تعاون سے منعقد ہوا۔ اس تقریب کا آغاز اللہ کے پاک کلام سے نوجوان محمد احمد نے کیا۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض عاطف نذیر نے انجام دیے۔سالانہ کنونشن کے مہمان خصوصی چئیرمین یورپین مسلم کونسل و سینئیر نائب صدر یو کے اسلامک مشن میاں عبد الحق تھے۔ خطاب کے لیے یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے انچارج و علمائے کرام نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل یو کے اسلامک مشن مولانا محمد اقبال اور اسلامک کلچر سینٹر ناروے کے انچارج مولانا ڈاکٹر حامد علی فاروق کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔یورپین مسلم کونسل نوجوانان کے انچارج سجاد احمد، سویڈن،ڈنمارک،اٹلی،ناروے و دیگر یورپی ممالک سے مختلف اسلامی تحاریک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے یورپین مسلم کونسل کے سالانہ کنونشن میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔یورپین مسلم کونسل کے چیئرمین میاں عبد الحق نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنے پر اور نبی آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کی روشنی میں دین و دنیا کے علم کو حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا۔یورپ میں بسنے والے ہر انسان کیساتھ پیار و محبت،اخوت اور بھائی چارے کا رویہ اختیار کریں۔یہی درس اللہ اور حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیا اور یورپ میں جہاں جہاں بھی آباد ھو وہاں کی زبان کو سیکھیں اور اس ملک کے قانون کا احترام کریں۔یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے انچارج مولانا محمد اقبال اور اسلامک کلچر سینٹر ناروے کے انچارج مولانا ڈاکٹر احمد فاروق نے اپنے اپنے خطابات میں نوجوانوں کو بنیادی دینی و دنیاوی علوم کے علاوہ ادبی و اخلاقی امور پر بھی تفصیلاً لیکچر دیا۔ جس پر پورے یورپ سے آئے ھوئے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے یورپین مسلم کونسل کے سالانہ کنونشن کی کارکردگی کو سراہا اور آئیندہ بھی ایسے کنونشن کا حصہ بننے کا اعادہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں مولانا محمد اقبال نے پوری امتِ مسلمہ کے لیے اجتماعی دعا فرمائی۔منتظمین پاکستانی ایسوسی ایشن قرطبہ کے مرکزی رہنما ریاض بٹ،عرفان منیر،اعجاز بٹ،عاصم ضیاء و دیگر نے مہمانان گرامی سمیت تمام نوجوانوں کو مسجد قرطبہ کے علاوہ قرطبہ شہر کے باقی تاریخی مقامات کی سیر بھی کروائی۔اور پورپین مسلم کونسل کو قرطبہ میں کنونشن کروانے پر مبارکباد اور شکریہ ادا کیا۔ خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر