مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
ہالی فیکس: برٹش کشمیری مقبوضہ کشمیرکے عوام کے شانہ بشانہ تحریک آزاد ی کشمیر کے لئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے بلکہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر دوست ارکان بھی حالیہ شہادتوں کا مسئلہ دونوں ایوانوں میں اٹھائیں گے ۔ برطانوی حکومت سے براہ راست مداخلت کا مطالبہ جب کہ دولت مشترکہ کے سربراہوں کی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر بھارت پر پابندی لگائے جانے کی سفارش کی جائے گی۔ پاکستانی حکومت دولت مشترکہ کے اجلاس کے دوران موئثر لابی کرے اور کشمیریوں کی قربانیوں کو مذید نظر انداز نہ کرے۔ مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کے استحکام کے لئے کشمیری عوام نے 70 سال میں بہت قربانیاں دی ہیںمگر عالمی برادری مسئلہ کشمیر کو صرف دو ملکوں کے درمیان جھگڑا قرار دے کر نظر انداز کر رہی ہے لہذا حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو سفارتی محا ذ پر کشمیریوں کے حوالے کرے جس کے لئے دونوں اطراف کے ریاست جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کے انتہائی با صلاحیت اور با کردار اور وطن کی محبت سے سر شار افراد موجود ہیں ۔برٹش پارلیمنٹ اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی ہمارے موئثر نمائندے موجود ہیں اور ان خواتین و حضرات کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اُٹھایا جانا چاہیے۔ یورپی پارلیمنٹ میں فارن آفئیر ز کمیٹی کے ممبران امجد بشیر (ایم ای پی ) اور واجد خان (ایم ای پی ) یورپی سطح پر جب کہ برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈو امیگریشن منسٹر افضل خان اور جسٹس شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اٹھانے کا عزم کیا ۔اس موقع پر یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ اور یورپ میں سینکڑوں کشمیر دوست ارکان پارلیمنٹ سیاستدان اگلے چند دنوں میں نہ صرف اپنے ایوانوں مین مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والی شہادتوں کا مسئلہ اٹھائیں گے بلکہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری موجود ہیں وہ اس آواز کو سفارتی محاذ پر بلند کریں گے اور اپنے اپنے ملک کے سیاستدانوں اور ایوانوں کو مسئلہ کشمیر کے حل اور بر صغیر میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور کشمیریوں کے نکتہ ء نظر سے آگاہ کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار راجا نجابت حسین ،بانی چیئر مین، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل ، سرپرست سردار عبدالرحمان خان، سیکرٹری جنرل محمد اعظم ، ڈائریکٹر انتظامیہ ہیری بوٹا، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ راجا غضنفر خالق ، سابق کونسلر راجا سخاوت حسین، چیئرمین کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کونسلر محمد شفیق، سابق کونسلر راجا محمد شریف ، حاجی محمد اسلم ، راشد محمود اور مسلم لیگ کے مرکزی راہنما راجا اللہ دتہ (AD) کے علاوہ دیگر راہنمائوں نے مانچسٹر، بریڈ فورڈ اور ہالی فیکس میں کشمیریوں کے ساتھ یو م یکجہتی کے بعد ایک خصوصی مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا۔ اجلاس سے ابتدائی خطاب میں راجا نجابت حسین نے کہا کہ ہماری تنظیم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ جہاں ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بیرون ممالک مقیم کشمیری مظاہروں کے زریعے یکجہتی کر رہے ہیں وہیں کشمیری اور پاکستانی نوجوانوں اور خواتین کو مقامی سیاست میں بھی متحرک کر رہے ہیں جس سے کشمیری قوم کو مستقبل میں بہت زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں گے۔ انہوں نے کہا برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کشمیری و پاکستانی نژاد اراکین کونسلروں اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے جس انداز میں مسئلہ کشمیر پر انتہائی موئثر اور مضبوط لابی کی ہے وہ پاکستانی سفارت کاری سے کہیں زیادہ موئثر اور نتیجہ خیز ہے۔یورپی پارلیمنٹ میںکنزرویٹو پارٹی کے یارکشائر سے ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے تحریکی عہدیداروں کی موجودگی میں کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دعوت دی کہ وہ اگلے ہفتے برسلز ، BELGIUM آئیں تو وہ انسانی حقوق کمیٹی کے عہدیداروں اور فارن آفیئرز کمیٹی کے ممبران سے بھی کشمیری لیڈر شپ کی ملاقاتیں کروائیں گے ۔ انہوں نے بھارتی مظالم کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کو یقین دلایا کہ کشمیری اکیلے نہیں ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریکی عہدیداروں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیڈو جسٹس منسٹر بیرسٹر عمران حسین MP نے کہا کہ وہ بحیثیت کشمیری اور اس علاقے کے ممبر پارلیمنٹ ہر وقت کشمیریوں کی آواز بن کر ہائوس آف کامنز میںموجود ہیںاور آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں، مائوں اور بچوں کو یقین دلاتا ہوں کہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیری گروپ کو مذید متحرک کر کے جہاں ہم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی انکوائری پر کام کو تیز کریں گے بلکہ اگلے ہفتے میں برطانوی پارلیمنٹ میں موئثر لابی کر کے بھارتی وزیر اعظم نریند مودی کے دورہ پر اپنی حکومت پر دبائو بڑھائیں گے تاکہ دولت مشترکہ کے سربراہوں سے بھی مسئلہ کشمیر کو اٹھایا جا سکے۔تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمان خان نے کہا کہ تحریکی عہدیدار اپنے مشن پر کار بند ہیں مگر پاکستانی اور کشمیری حکومتوں کی انتہائی کمزور ترین پالیسیوں کی وجہ سے عالمی برادری سے ہمیں موئثر مدد نہیں مل رہی مگر ہم اپنے وطن کی مکمل آزادی تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر