مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مالاگاہ اسپین ائیرپورٹ پر یورپین مسلم کونسل کے صدر کا وفد سمیت والہانہ استقبال ،عشائیہ
مانچسٹر:مالاگاہ اسپین ائیرپورٹ پر یورپین مسلم کونسل کے صدر کا وفد سمیت والہانہ استقبال اور عشائیہ، برطانیہ سےیورپین مسلم کونسل کے صدر و سینئیر نائب صدر میاں عبدالحق، یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم کے انچارج و مذہبی اسکالر و سیکرٹری جنرل علمائے کرام نارتھ ویسٹ مولانا محمد اقبال،نارتھ ویسٹ مانچسٹر یو کے اسلامک مشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر خالد چوہدری،اسامہ صہیب یوتھ ونگ یو کے اسلامک مشن لیڈز،حسنین اعوان یوتھ ونگ لوٹن لندن،اسلامک کلچر سینٹر اوسلو ناروے کے مذہبی اسکالر و ڈاکٹر مولانا حامد علی فاروق کا مالاگاہ ائیرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ریاض بٹ،اعجاز بٹ،حافظ ضیاء الرحمن نے اپنے ساتھیوں سمیت والہانہ استقبال کیا۔ اور حافظ ضیاء الرحمن نے اپنی رھائش گاہ پر ایک پر تکلف لنچ دیا،بعد ازاں یورپین مسلم کونسل کے صدر کو وفد سمیت قرطبہ کے ماریانو ہوٹل میں ٹھرایا گیا،اسی طرح قرطبہ کی معروف کاروباری شخصیت اور پاکستانی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ریاض احمد بٹ اور انکے بھائی اعجاز احمد بٹ نے مقامی ریسٹورنٹ میں،برطانیہ،ڈنمارک،ناروے، اٹلی،سپین،و دیگر ممالک سے آئے ہوئے وفود کو شاندار عشائیہ بھی دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر