مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کیا اسی طرح محض بات چیت پر ہی کشمیریوں کو زندگی اور موت کی کشمکش میں رکھا جائے گا:کشمیری رہنما
مانچسٹر ... نارتھ ویسٹ کے دو پارٹی رہنمائوں راجہ آفتاب شریف چیئرمین مسلم لیگ ن برطانیہ اور چوہدری بشیر رٹوی صدر مسلم کانفرنس یوکے نے یورپی دورے پر آئے صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے یورپ پارلیمنٹ میں ملاقات کی۔ آزاد کشمیر کی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر فرزانی یعقوب اور سردار صدیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری بشیر رٹوی نے کہا کہ 65سال سے دنیا مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی اور نہ ہی اقدام متحدہ نے معصوم کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلوانے کے لئے کوئی سنجیدہ کوشش کی خطہ میں حالات دن بدن بگڑرہے ہیں۔ معصوم کشمیری ہاتھ اٹھااٹھا کر انصاف مانگ رہے ہیں لیکن عالمی طاقتیں اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں،معصوم عوام کے ساتھ دینے والا کوئی نہیں بشیر رٹوی نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں مسلم کانفرنس کی قیادت اور سردار محمد عتیق احمد خان صدر جماعت کا کہ انہوں نے معصوم کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے میں پھلائی آج مجھے یورپین پارلیمنٹ سے بھی اپنے قائد کی خوشبو آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسلز میں ممبران پارلیمنٹ کو صدر جماعت سردار عتیق احمدخان کا پیغام اور کشمیریوں کے احساسات و جذبات سے بھی آگاہ کریں گے۔ چیئرمین مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ آفتاب شریف نے اس موقع پر کہا کہ یورپین پارلیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دے کر پاکستانی قوم ونئی جمہوری حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے نئی حکومت کی کاوشیں رنگ لائیں اور اب مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ایک نئی سوچ، ولولے جذبے کے تحت معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔انہوں نے اس کامیابی کے حصول کیلئے ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے دونوں جماعتوں کے صدور پر زور دیا کہ وہ کشمیر کاز پر یکجان ہو کر کام کریں، ڈاکٹر فرزانہ یعقوب نے کہا کہ ہم یورپی اقوام سے سوال کرنے آئے ہیں کہ آج تک صرف بات چیت پر کام چل رہا ہے کیا اسی طرح کشمیریوں کو محض بات چیت پر ہی زندگی اور موت کی کشمکش میں رکھا جائے گا۔