مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
وزیر اعظم پاکستان کو دیگر صوبوں کی طرح کشمیری عوام کے مینڈیٹ کو بھی ماننا ہوگا
لندن۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ جس طرح امت مسلمہ سمیت پوری دنیا کی انسانیت کے لئے آواز بلند کرنا ان کی زندگی کا مشن ہے اسی طرح کشمیریوں کے لئے آواز بلند کرنا بھی ان کے اسی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کبھی برطانیہ میں اقتدار کی قوتوں کو اس راستے نہیں بننے دیا تو کسی اور کو کیوں خاطر میں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جس طرح خیبر پختوں خواہ میں وہاں کے عوام کا، بلوچستان اور سندھ میں وہاں کے عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہیں اسی طرح انہیں آزاد کشمیر کے عوام کی آواز کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ کشمیری عوام اگر مجید حکومت کی بے انتہا کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے تنگ ہے اور جمہوری انداز میں حکومت تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں تو ان کا ساتھ دینا ضروری ہو جاتا ہے۔پاکستان پریس کلب یوکے کے اعزاز میں منعقدہ افطار ڈنر سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف عدم اعتماد کے پیچھے ان کا کوئی کردار نہیں تاہم وہ اس عمل کو جمہوریت کا حصہ سمجھتے ہیںلارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو روائیتی خوشامدی ٹولے کے تسلط سے آزاد ہونا چاہئے کیونکہ یہ افراد اصل حقایق اوپر تک جانے ہی نہیں دیتے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ متحدہ سے ان کا کوئی ذاتی عناد نہیں تاہم ان پر سنجیدہ نوعیت کے جو الزامات ہیں جب تک ان کے واضع جواب نہیں آجاتے وہ نیئن زیرو نہیں جا سکتے۔افطار ڈنر کی میزبانی کے فرائض شنواری ریسٹورنٹ الفورڈ کے اعجاز خان نے ادا کئے۔اس موقع پر صدر پریس کلب فیاض غفور، جنرل سیکریٹری اظہر جاوید سمیت ایگزیکٹو کونسل کے ارکان، مئیروالتھم فاریسٹ ندیم علی، سابق مئیر کونسلر لیاقت علی اور تحریک منہاج القرآن کے دائود مشہدی نے شرکت کی۔