مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر کے ریسٹورنٹ میں ریڈ فائونڈیشن کی فنڈ ریزنگ تقریب، دل کھول کرعطیات دیئے گئے
مانچسٹر:کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جب تک تعلیم عام نہ ہو لوگوں کے اندر شعور نہ ہونے سے جرائم کی شرح بڑھتی ہے اور دیگر مسائل میں بھی اضافہ ہوتا ہے،پاکستان کے اندر خواندگی کی شرح بہت زیادہ ہے اور غریب و نادار،بے سہارا بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہے اسی مقصد کے تحت ریڈ فائونڈیشن کی بنیاد رکھی،اس وقت پاکستان اور آزاد کشمیر کے دیہی علاقوں میں ریڈ فائونڈیشن کے تین سو اسی سکول قائم ہیں،پانچ ہزار چار سو اساتذہ پڑھا رہے ہیں جبکہ ایک لاکھ تیس ہزار طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں اور نو ہزار نو سو نادار،بے سہارا طالب علموں کی ہم ہر طرح کی امداد کرتے ہیں،یہ باتیں ریڈ فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو جہانگیر اختر اور چیئرمین ڈاکٹر یعقوب حسین نے مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں رکھی گئی ایک فنڈ ریزنگ تقریب کے موقع پر کیں،انہوں نے مزید کہا کہ ایسا تب ہی ممکن ہوا کے مخیر حضرات اور کمیونٹی کے افراد نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے دل کھول کر عطیات دیئے،ہم بھی فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ جو اعتماد کیا گیا اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی،نیت صاف ہونے کی وجہ سے رب کریم کی خاص مدد بھی ساتھ رہی،ہماری اپیل ہے کہ صدقات و زکوٰۃ کی رقم فائونڈیشن کوعطیہ کریں تاکہ بے سہارا اور نادار بچوں کیلئے مزید سکول بھی کھولے جائیں،بحیثیت مہمان خصوصی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کے تاریخی ہیرو سابق کپتان یونس خان نے کہا کرکٹ کے میدان میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے عمران خان کی پالیسی پر عمل پیرا ہوا اور انکی قائدانہ صلاحیتوں سے استفادہ کیا،ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک نیک مقصد کیلئے جمع ہوئے ہیں ،تعلیم قوموں کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے ریڈ فائونڈیشن اس نیک مقصد کیلئے مصروف عمل ہے،آزاد کشمیر میں قائم ریڈ فائونڈیشن کے سکولوں کا دورہ کیا ہے میں بے حد متاثر ہوں،یتیموں،غریبوں اور نادار بچوں کو تعلیم دلوانے کا جو بیڑا انہوں نے اٹھایا ہوا ہے وہ قابل ستائش ہے،کمیونٹی کے افراد اور مخیر حضرات کو دل کھول کر مالی امداد کرنی چاہئے،فنڈ ریزنگ کی نظامت رحیم جنگ اور عاطف نواز نے سر انجام دی،تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمود الحسن کو نصیب ہوا،فنڈ ریزنگ میں تمام مکتبہ فکر کے مرد اور خواتین نے شرکت کی،فنڈ ریزنگ میں حاضرین نے دل کھول کر امداد کی،ریڈ فائونڈیشن مانچسٹر کے عابد حسین نے تمام انتظامات کو بخوبی سر انجام دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر