مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں آج جگہ جگہ مظاہرے کیے گئے۔ سری نگر اور شوپیاں میں بھارتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، قابض افواج نے شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، پلوامہ میں ایک اور نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا۔مقبوضہ وادی میں جگہ جگہ بھارتی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سری نگر میں پابندیوں کے باوجود نوجوان سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔پلوامہ میں قابض افواج نے جعلی مقابلے میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔ بانڈی پورہ میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کے جنازے میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔گزشتہ دنوں بھارتی فورسز نے بیس نوجوانوں کو جعلی مقابلوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کر دیا تھا جس کے بعد وادی بھر میں آزادی کی تحریک شدت اختیار کر گئی ہے۔