مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم کی کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات
مانچسٹر:پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات کی۔گورنر ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس ملاقات میں جی ایس پی پلس کی اہمیت اور اسے مزید فعال بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رائنماوں نے بریگزٹ اور اسکے بعد برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات پر بھی بات چیت کی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی کی موجودہ صورت حال پر ڈاکٹر سجاد کریم کو آگاہ کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستانی معیشت کا اہم جزو ہے۔اور حال ہی میں یہاں ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں کی پیداوار میں بے شمار اضافہ ہوا ہے ،اور کہی سالوں بعد سرمایہ کاروں نے کراچی کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔جو کہ پاکستانی معیشت کے لیے ایک نیک شگون ہے۔یورپی پارلیمنٹ میں جنوبی ایشیا ٹریڈمانیٹرنگ کمیٹی اور فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ ان کی گورنر سندھ سے ملاقات نہایت مفید رہی۔کراچی میں بڑھتی ہوئی صنعتی سرگرمیاں پورے ملک کے لیے اچھی خبر ہے۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان اور برطانیہ کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے ساتھ تعلقات بھی مزید بہتر ہوں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر