مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے فعال کردار میں کمیونٹی سنٹرز کا کردار قابل ستائش: محمد الیاس
اولڈہم:برطانوی معاشرے کے تمام شعبہ جات بشمول کھیلوں میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔مقامی کمیونٹی سنٹرز کا کردار قابل ستائش ہے ۔خواتین اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا معاشرے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم کے چیف آفیسر محمد الیاس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سنٹر میں تمام عمر کے افراد کے لیے سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔عورتوں کے لیے کڑاھائی سلائی،خواتین و مرد حضرات کے لئے انگریزی کمپیوٹر کی کلاسز ہوتی ہیں ۔ادھیڑ عمر کے افراد کے لیے لنچونین کلب ہوتے ہیں جہاں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر وقت گزارتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مئیر آف مانچسٹر کی جانب سے say for Oldham کے نام سے ایک پروجیکٹ بھی چل رہا ہے جسکی فنڈنگ سے نوجوان نسل کو غیر سماجی و غیر صحتِ مند سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لیے والی بال ۔انڈور فٹبال،بیڈمنٹن، اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری ہیں تاکہ نوجوان نسل کو جرائم سے دور رکھا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بچوں کو سکول سے چھٹیاں ہوتی ہیں تو سنٹر میں انکی تفریح کے لیے بندوبست کیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ سنٹر کو مقامی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے علاوہ ملحقہ ٹاؤنز سے بھی لوگ ہاؤسنگ بینیفٹ و دیگر مسائل کے علاوہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر سے متعلقہ کام کے لیے بھی مشورہ لینے کے لیے آتے ہیں۔ سنٹر کمیونٹی کی خدمت کے لیے کوشاں ہے۔سنٹر میں جاری کھیلوں کی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے حصہ لینے والے نوجوان انیس الرحمٰن کا کہنا تھا کہ یہاں پر ملنے والی سہولیات سے ہم مطمئن ہیں ۔نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں اور جرائم سے دور رکھنے کے لیے پاکستانی سنٹر میں جاری پروجیکٹ انتظامیہ کی دلچسپی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر