مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے عہدیداروں اور معاونین کاخصوصی اجلاس
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر میں حالیہ شہادتوں اور کنٹرول لائن پر سیزفائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کو اٹھانے کیلئے وزیراعظم پاکستان اوروزیرخارجہ اسلامی ملکوں اور یورپی ممالک کا خود دورہ کریں مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے اورکشمیر پر ایک واضح لائحہ عمل طے کیا جائے،آزادکشمیر کے لیڈروںاور پاکستانی ارکان پارلیمنٹ کوغیرملکی دوروں پر بھیجنا وقت اور خزانے کا ضیاع ہے،بیرون ملک مقیم کشمیری اور پاکستانی نژاد برٹش پارلیمنٹرین ان سے بہتر لابی کررہے ہیں کشمیریوں کی شہادتیں اس بات کی متقاضی ہیں کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرپر اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرے اورہر سفارتخانہ سرکاری سطح پر مقامی حکومتوں سے مسئلہ کشمیر اٹھائے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں یورپ کے ہرایوان اور سیاستدان کا دروازہ کھٹکٹائے گی برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈوامیگریشن وزیرافضل خان ستارہ قائداعظم کی طرف سے 22کشمیری شہیدوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اوربھارتی افواج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ اس مسئلے کوکامن ویلتھ سربراہوں کی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم سے اٹھائیں اور برطانیہ اپنااثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کرائے،انہوں نے تحریکی عہدیداروں کوپارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہونے پر کشمیرکانفرنس کے انعقاد کروانے میں معاونت کی بھرپوریقین دہانی جبکہ تحریکی عہدیداروں نے برٹش کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 6اپریل کو برطانیہ بھرمیں یوم سیاہ بھرپور انداز میں منائیں۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداروں اور معاونین کا ایک خصوصی احتجاجی اجلاس جموں انفارمیشن سینٹر مانچسٹر میں تحریک کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان کی صدارت میں ہوا جس کے مہمان خصوصی افضل خان شیڈوامیگریشن تھے اس موقع پر تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین،سیکرٹری جنرل محمد اعظم،چیئرپرسن کونسلر یاسین ڈار،وائس چیئرمین امجد حسین مغل، محمد نعیم الحسن، کونسلر عابد چوہان،کونسلر لطف الرحمن اور پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چیئرمین نے مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ بھارت کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف آواز بلند کریں ،حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ ملک کے اندرباہمی چپقلش چھوڑکر عوامی اور عالمی مسئلے پر توجہ دیںاور کشمیریوں کی حالیہ قربانیوں کوعالمی سطح پر پہنچانے کیلئے جوبھی لائحہ عمل طے کریں گے اس پر بیرون ملک پاکستانی اورکشمیری متحدومنظم ہوکر لبیک کہیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل خان نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ ہفتے بھی وزیرخارجہ سے کنٹرول لائن پر سویلین آبادی پر فائرنگ کا مسئلہ اٹھایا تھا مگراب تازہ ترین حالات پر بھی حکومتی زعماء سے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے جبکہ پارلیمنٹ میں تحریکی عہدیداروں کی طرف سے بحث اورکانفرنس کیلئے بھی تعاون کریں گے اورلیبر لیڈرشپ سے بھی مطالبہ کریں گے کہ وہ پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو اٹھائیں تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہاکہ ہم اپنی مظلوم کشمیری عوام کا کیس اٹھانے کیلئے برطانیہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کنزرویو اور لیبر میں اٹھانے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں اور ہماری کشمیری کونسلروں اورممبران پارلیمنٹ سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ ہرحلقے میں برطانوی سیاستدانوں کو تازہ ترین حالات سے آگاہ کریں اس موقع پر تمام حاضرین نے 15اپریل سے 20اپریل تک دولت مشترکہ کے سربراہوں کی کانفرنس کے دوران تمام احتجاجی پروگراموںکو کامیاب کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے شرکت اور تعاون کا بھی اعلان کیا۔۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر