مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لبرل ڈیموکریٹس نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے موقف کی حمایت کی:لارڈ قربان، فل بینن
برمنگھم ... آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق سپیکر و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پائدار حل کیلئے آر پار کے کشمیریوں سے مل کر برطانیہ میں ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دنیا کو اس مسئلے کی بھی سنگینی کا احساس ہو جسےاقوام متحدہ کی جانب سے سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر کا آسان حل یہ ہے کہ کشمیری عوام کو حقِ رائے دیہی کا موقع دیا جائے۔ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے لیکن یہ جمہوریت وہاں پر ختم ہوجاتی ہے جہاں سے مقبوضہ کشمیر کی سرحدوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اس تلخ حقیقت کا سامنا ایک دن بھارت کو کرنا پڑے گا۔ برمنگھم میں لب ڈیم کے سرگرم رہنما اور سابق کونسلر چوہدری محمد سعید کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لارڈ قربان حسین اور ویسٹ مڈلینڈ سے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ فل بنین نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ انڈیا کا دہرا معیار ہے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔ انڈیا کو بے نقاب کرنے کے لئے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کافی ہے۔ فل بنین ایم ای پی نے کہا کہ لبرل ڈیموکریٹ نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کے موقف کی حمایت کی اور آئندہ بھی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دونوں رہنمائوں نے شاہ غلام قادری اور انکی جماعت کی طرف سے برطانیہ اور یورپ میں مسئلہ کشمیر پر کی جانے والی لابنگ کو سراہا۔ اور اس مسئلہ پر انکی بھرپور سپورٹ حمایت اور معاونت کرنے کی یقین دہانی کروائی اور شاہ غلام قادر کی جانب سے پیش کی گئی تجویز آئندہ برس مارچ اپریل میں انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کو بھی دونوں رہنماؤں نے انتہائی اہم قرار دیا۔ تقریب کی نظامت سابق کونسلر راجہ شوکت نے کی۔ جبکہ تقریب میں صدر آزاد کشمیرمسلم لیگ ن برطانیہ زبیر اقبال کیانی، سابق کونسلر راجہ شوکت، سابق کونسلر ذاکر اللہ چوہدری، صدر کل جماعتی انٹرنیشنل کشمیر رابطہ کمیٹی راجہ امجد خان، صدر مسلم لیگ ن اوورسیز راجہ شفیق، چوہدری سلطان، چوہدری اعظم، چوہدری نذیر، نائب صدر مسلم لیگ ن برطانیہ راجہ رفاقت خان، حاجی قمر الزمان، ابرار مغل سیاکھوی، راجہ علی اختر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کثیر تعداد میں کمیونٹی نے شرکت کی۔