مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سی پیک منصوبہ سے پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میںہو گا:میاں ظہور طیب
آشٹن :برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت میاں ظہور طیب نے میڈیا سے سے پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کےلیے سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہیں۔اگر سی پیک منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا تو پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا ۔ہم اس سلسلے میں کاروباری حضرات کی میٹنگ کر چکے ہیں اور بہت جلد پاکستان کا دورہ بھی کریں گے ۔ہم اپنے بچوں اور نوجوانوں کو جو برطانیہ میں کاروبار کرتے ہیں انہیں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قائل کریں گے کہ وہاں بھی اب کاروبار کے مواقع میسر ںیں ۔جتنی محنت ہم یہاں کر کے کاروبار کرتے ہیں اگر ہم اتنی محنت وہاں کریں تو پھر پاکستان اور وہاں کے لوگوں کو فائدہ ہو گا۔پاکستان کی حکومت بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے۔ایک تو یہ کہ ہمارا سرمایہ محفوظ ہو گا اور دوسری بات کہ بیرون ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس کی مد میں پانچ سے دس سال تک کی چھوٹ دی جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر