مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ممبر پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کے اعزاز میں ڈاکٹر ناصر محمود کی طرف سے عشائیہ
مانچسٹر:برٹش مسلم ہیرٹیج سنٹر میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کے اعزاز میں سنٹر کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر محمود نے ستارہ قائد اعظم کا اعزاز حاصل کرنے کی خوشی میں ایک عشائیہ دیا،میزبانی کے فرائض قدسیہ خان نے سر انجام دیئے تلاوت کلام پاک کا شرف ڈاکٹر یونس پرواز کو نصیب ہوا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل خان نے کہا کہ ستارہ قائد اعظم کا ایوارڈ ملنا کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ہے اس پر خدا وند کریم کا شکر بجا لاتا ہوں اور ساتھ ہی عاجزی،انکساری سے کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس کی وجہ سے ایسا ممکن ہوا،انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے میرے بھائی ڈاکٹر سجاد کریم کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔کمیونٹی کے اندر افوائیں پھیلائی گئیں کہ ہمارے اندر اختلافات ہیں یہ سب محض افواہیں ہی تھیں ہم دو مختلف سیاسی جماعتوں میں ہیں لیکن کمیونٹی کے مفادات میں اکٹھے کام کرتے ہیں جب بھی یورپین پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا تو ہم نے مل کر مسئلہ کشمیر بارے آواز بلند کی،انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں مسئلہ کشمیر پاکستان و بھارت کے درمیان شدید کشیدگی کا باعث ہے تنقید کرنے والے کہتے ہیں کہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں جب تک یہ تنازعہ حل نہیں ہوتا جنوبی ایشیا کے اندر امن کبھی بھی قائم نہیں ہو سکتا،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرنا ہو گا اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق دینا ہو گا یہ بھارت کے بہترین مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے ساتھ مل کر ابھی اور بہت زیادہ کام کرنا ہے اس کیلئے کمیونٹی کے مزید تعاون و مدد کی ضرورت ہے تاکہ برطانوی معاشرے میں مزید فعال کردار ادا کر سکیں۔قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ افضل خان کو یہ اعزاز حاصل ہونا سب کیلئے باعث فخر ہے برطانوی معاشرے میں پاکستانی و کشمیری نژاد اہم کردار ادا کر رہے ہیں خصوصاً سیاست کے میدان میں کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ افضل خان ہمارے لئے رول ماڈل ہیں میں نے ان کی ذات سے سیکھ کر سیاست میں مقام پایا ہے انہیں پاکستان کا اعلیٰ اعزاز ستارہ قائد اعظم ملنا ہم سب کیلئے باعث فخر ہے،آگے بڑھنے اور اس طرح کے ایوارڈ حاصل کرنے کیلئے محنت کرنے کا جوش و جذبہ پیدا کرتا ہے،عشائیہ میں کونسلرز عابد چوہان،نعیم الحسن،شوکت علی،شائستہ ہارون،لطف الرحمن،عاصم رشید،ڈپٹی میئر راچڈیل کونسل محمد زمان،پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے کمرشل ویلفیئر اتاشی شعیب ظفر،کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آفیسر فضہ نیازی،میاں نعیم،چوہدری طفیل،کونسلر یاسمین ڈار،چوہدری ارشد،کونسلر نیلوفر بختیار سمیت دیگر نے شرکت کی،برطانیہ کے نامور گلوکار نے پاکستان کے ملی نغمات ڈھول کی تھاپ پر سنا کر ماحول کو گرما دیا،مہمانان گرامی کی تواضع کھانے سے کی گئی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر