مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کا اجلاس،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت
اولڈہم:جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت محمد شبیر کشمیری نے کی،اجلاس کی کارروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی،حاجی شاہد اختر نے تلاوت کی،سیکرٹری کے فرائض یاسر اعظم نے ادا کئے،اجلاس میں شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو کشمیر کیلئے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،لبریشن فرنٹ اپنے شہید قائدین کے مشن کی تکمیل تک جدو جہد جاری رکھے گی،محمد شبیر کشمیری نے کہا کہ شہید نعیم بٹ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،مظلوم کشمیریوں پر بلا جواز فائرنگ کے باعث کشمیریوں کی شہادت پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونے تک کشمیری عوام کیلئے سرحدیں کھول دیں جنگ بندی لائن سے دونوں ملک اپنی اپنی افواج کو پیچھے ہٹا لیں عوام کو آپس میں ملنے دیں تاکہ دونوں اطراف اعتماد کی فضا قائم ہو،آخر میں تمام شہداء کیلئے دعا کی گئی اجلاس میں محمد اشفاق،یاسر اعظم،حاجی شاہد،ظہیر اکرم،چوہدری ذوالفقار،وحید اختر اور دیگر راہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر