مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
شکوہ،جواب شکوہ کا انگریزی ترجمہ سبینہ خان کا بہت بڑا کارنامہ ہے :سہیل وڑائچ
مانچسٹر:اقبال اردو فائونڈیشن کے زیر اہتمام لانگ سائیڈ لائبریری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا بنیادی مقصد علامہ اقبالؒ کے شاعری مجموعوں شکوہ،جواب شکوہ کو انگریزی اور رومن اردو میں رونمائی کی گئی اس انتہائی کٹھن کام کو سر انجام دینے میں مصنفہ سبینہ خان کی ذاتی لگن،محنت کا نتیجہ ہے،اس موقع پر سبینہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے سابق چیف جسٹس اور علامہ اقبال کے فرزند جاوید اقبال نے اس کی ذمہ داری سونپی تھی جسے انہوں نے انتہائی جانفشانی کے ساتھ احسن طریقے سے سر انجام دیا ہے انکا سر فخر سے بلند ہے مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہاری،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں بسنے والی ہماری نئی نسل کے نوجوانوں کو تاریخ سے آگاہی ہونی چاہئے کہ ہمارے قومی ہیروز نے کیسے پاکستان حاصل کیا،قلم زبان،دماغ اور جسمانی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے اور اس میں علامہ اقبالؒ کا کردار بنیادی حیثیت کا حامل ہے،انہوں نے کہا کہ رومن اردو میں ترجمہ کرنے سے نوجوانوں کو اردو زبان سے بھی لگائو ہو گا وہ انتہائی خوشی اور اطمینان محسوس کرتی ہیں،پاکستان کے نامور صحافی،کالم نگار و مصنف سہیل وڑائچ نے کہا کہ سبینہ خان کی کاوشوں سے بے حد متاثر ہوں برطانیہ میں پیدا ہونے کے باوجود اور اردو زبانسے مکمل ہم آہنگی نہ ہونے سے بھی شکوہ،جواب شکوہ کا انگریزی میں ترجمہ کر کے شائع کروانا بہت بڑا کارنامہ ہے انہوں نے علامہ اقبالؒ کی سوچ و فکر کو نئی نسل تک پہنچانے کا جو بیڑا اٹھایا ہے اس سے ہمارے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں،ڈاکٹر یونسل پرواز نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو آبائو اجداد کی پاکستان بنتے وقت قربانیوں بارے مکمل آگاہی دنیا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے سبینہ خان کی کاوش روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس موقع پر مانچسٹر کے کونسلر نعیم الحسن اور عابد چوہان بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر