مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسجد حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم میں جشن حضرت علی علیہ السلام کےحوالے سےتقریب کا انعقاد
اولڈہم : مسجد حسینیہ اسلامک مشن اولڈہم میں جشن حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا .اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا سبطین کاظمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں مسلمان محبت ،اخوت رواداری سے رہتے ہیں اور اس ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں ۔یہاں انصاف اور قانون کی حکمرانی ہے یہاں ہمیں مکمل آزادی حاصل ہے اس ملک کی قدروقیمت جاننی چاہیے پیار ومحبت کے ساتھ رہنا چاہیے اور جو منفی قوتیں سرگرم ہیں انکو کوئ پذیرائی نہیں ملے گی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بخوبی آگاہ ہیں امن و سلامتی کی یہاں مکمل ضمانت ہے لہذا گھبرانے اور ڈرنے کی کوئ بات نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں حضرت علی کی زندگی کو بھی نمونہ بنانا چاہیے اسلام کی تعلیمات کو پھیلانا چاہیے آپس میں فرقہ واریت اور گروہ بندی سے اجتناب کرنا چاہیے وقت کا تقاضا ہے کہ امت مسلمہ کے اندر اتحاد و اتفاق پیدا ہو تاکہ دشمن طاقتوں کو شکست دی جاسکے یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ہم عملی طور پر خود اس پر عمل پیرا ہوں گے ۔اس موقع پر راجہ جعفر اقبال،ذاکر عاصم زیدی،راجہ عمران اقبال ،خالد جج کے علاؤہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی ۔تقریب کے آخر میں چشن حضرت علی علیہ السلام کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر