مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
خواتین کی تنظیم ALPH کے زیر اہتمام خواتین انٹرنیشنل ڈے منایا گیا
برمنگھم: خواتین کی تنظیم ALPH کے زیر اہتمام خواتین انٹرنیشنل ڈے منایا گیا تنظیم کی روح رواںعنبرین خان جوکہ ایکسل ریڈیو برمنگھم سے اردو کا پروگرام بھی کرتی ہیں ان کے پروگرامز میں مختلف موضاعات کو زیر بحث لایا جاتا ہے جس سے برمنگھم کی کمیونٹی مستفید ہوتی ہے اس پروگرام میں بھی خواتین کو معاشرے میں رول کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مفید معلومات دی گئیں۔ اس موقع پر ھدایت ٹی وی اینکر نے حضرت فاطمہ الزھرہ سلام اللہ علیہ کے زندگی کے خوبصورت پہلو کو اجاگر کیا کہ کس طرح خواتین جنت کی سردار نے زندگی گزاری اور اسلام نے خواتین کو 1400 سال پہلے عزت اور احترام سکھایا انکا کہنا تھا کہ اپنی بہتری کیلئے ہم خواتین کو اسلام کے شعائر کو اپنانا چایئے۔ ڈاکٹر نکہت افتخار نے جرمن ڈاکڑ روتھ کو خراج تحسین پیش کیا جس نے ساری عمر پاکستان میں بیماروں کی خدمت میں گزار دی۔پاکستان میں رہ کر اس عظیم ڈاکٹر نے مدر ٹریسا جیسا کام کیا حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے صلے میں انہیں ستارہ پاکستان کا اعزاز بخشا۔ تنظیم کی ایک رکن نے مادر ملت اور اپوا کی بانی بیگم رعنا لیاقت علی کی زندگی پر سیر حاصل گفتگو کی اور حاضرین کو بتایا کہ معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے برطانیہ کے ہر شہر میں خواتین کی مختلف تنظیمات سرگرم ہیں۔مغربی معاشرے میں خواتین کی تنظیمات ہر سطح پر کمیونٹی میں خواتین کے لئے مختلف پروگرام تشکیل دیتی رہتی ہیں۔ اس پروگرام کو عنبرین خان اور صحافی راشد کنڈوری نے خوبصورت انداز میں پیش کیا اس محفل میں برمنگھم قونصلیٹ کے وائس قونصلر میاں عظمت اور سیاسی رہنما بلقیس راجہ نے بھی خطاب کیا اور تنظیم کی عہدیداران کو مبارکباد پیش کی کہ اس طرح کے پروگراموں سے خواتین کو مل بیٹھنے کا موقعہ ملتا ہے اس پر آشوب دور میں وقت نکالنا اور اس میں شرکت کرنا بھی ایک ثواب کا کام ہے۔ راشد کنڈوری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نظامت کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے سر انجام دئیے۔ اکرام مرزا نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ خواتین کے عالمی دن کے اس پروگرام میں موسیقی کا خاص پروگرام پیش کیا گیا جس میں نوجوان فنکار عظیم اور ان کے ساتھی سلیم اور سجاد میر تھے۔پاکستان کے مشہور فنکار اور گائیک عطا اللہ عیسی خیلوی کے گائے ہوئے لوک گیتوں کو نوجوان گائیک عظیم نے خوبصورت انداز میں پیش کیا اور خوب داد وصول کی۔