مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ن لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے، چودھری نثار علی خان
اسلام آباد: نوازشریف سے پہلے والا رابطہ نہیں، ن لیگ سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں، آئندہ ہفتے فیصلہ کروں گا کہ الیکشن کس پلیٹ فارم سے لڑنا ہے۔چوہدری نثار علی خان کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں۔ نون لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے۔ نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اب نواز شریف سے پہلے جیسا رابطہ نہیں، مسلم لیگ (ن) سے رشتہ قائم رکھنا چاہتا ہوں، نون لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے ٹکٹ کا فیصلہ نون لیگ نے نہیں میں نے خود کرنا ہے ۔ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا ہے اس کا فیصلہ بہت جلد کروں گا۔ چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد اداروں میں نرمی پیدا کرنا تھا۔ ابہام دور نہیں ہوا،خدشہ ہے شہبازشریف کو کام کا مینڈیٹ نہیں ملے گا۔عمران خان سے دوستی اور سیاسی تعلق کے حوالے سے چوہدری نثارنے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق نہیں رہا اور گزشتہ ساڑھے 3سال سے عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔