مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمانوں پر تشدد آمیز دھمکیوں کےپیچھے بہرہ روی کا شکار افراد ہیں:امام غلام الدین
آشٹن:آشٹن سنٹرل جامع مسجد کے پیش رو امام غلام الدین نے 3 اپریل کے حوالہ سے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں پر تشدد آمیز دھمکیوں بارے کہا کہ ہم اس معاشرے کا حصہ ہیں یہاں سب کے لیے قانون برابر ہے ۔قانون اور شریعت کے مطابق ہمیں صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔دھمکیوں کے پیچھے بہرہ روی کا شکار افراد ہیں ہم سب کو اکٹھے ہونا چاہیے تاکہ ان کو شکست دے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے دھمکیاں ملی ہیں ہم نے طالبعلموں ،کمیونٹی اور خاندان کے افراد سے کہا ہے کہ نامناسب جگہوں پر بے وقت جانے سے گریز کریں ، آپس میں ، مقامی کونسل اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔ہمیں دنیا کا نہیں بلکہ اپنے خداوند کریم کا ڈر ہونا چاہیے اور تمام کمیونٹی کو ملکر ان دھمکیوں کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔مقامی کمیونٹی کے سرگرم رکن عبدالعرفی کا کہنا تھا کہ ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے ۔چالیس سال پہلے جب ہم یہاں نئے نئے آئے تھے تو ملتی تھیں اب تو ہم ایک بہت بڑی تعداد میں یہاں رہائش پذیر ہیں۔امریکہ میں بھی ایسا ہوا تھا لیکن سب خاک میں مل گیا ۔یہ سب مشہور ہونے کا ذریعہ ہے کمیونٹی نوٹس نہ لے ۔نوجوانوں کو ردعمل کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے میں نہیں پڑنا چاہیے۔مقامی رہائشی نظام الدین کا کہنا تھا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے ہم کو صبرِ و تحمل سے کام لینا چاہیے ایسی دھمکیاں آئیندہ بھی ملتی رہیں گی ۔ہم کو سب کے ساتھ پیار ومحبت سے رہنا چاہیے ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر