مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریو سٹیفسن نے پینڈل کے علاقہ میں نیلسن پلازہ کا افتتاح کیا
پینڈل:مسلمانوں کے خلاف شر انگیزی،نفرت اور کمیونٹی کو ایک دوسرے سے لڑانے والی انتہا پسند تنظیم کبھی بھی اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گی،برطانیہ بین الثقافتی اور مذہبی ملک ہے جہاں رنگ نسل،مذہب سے بالا تر ہو کر سب کیلئے برابری کی سطح پر مواقع میسر ہیں،3اپریل کو مسلم کمیونٹی کو جسمانی نقصان پہنچانے کیلئے گزشتہ چند ہفتوں سے جو خط زیر گردش ہے ہم سب نے مل کر ان شر پسندوں کو شکست دینا ہے تاکہ وہ عبرت کا نشان بن جائیں،ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کے رکن اینڈریو سٹیفسن نے پنڈل کے علاقہ میں پلازہ نیلسن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ سب کو بلا خوف و خطر روز مرہ کے معاملات زندگی سر انجام دینے چاہئیں،کمیونٹی ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھے اور اگر کوئی معلومات ہو تو اسے فی الفور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچائے تاکہ بر وقت کارروائی ممکن ہو سکے،اس افتتاحی تقریب کے منتظمین چوہدری شہزاد احمد،امجد علی،واصق ندیم نے کہا کہ برطانیہ بھر میں پاکستانی کمیونٹی کاروبار کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے ہم نے اس پلازہ کا افتتاح کر کے عوام کو سہولت فراہم کر دی ہے اس سے پہلے انہیں اپنی ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کیلئے دوسرے شہروں کا رخ کرنا پڑتا تھا اب تمام اشیا یہاں پر دستیاب ہوں گی،انہوں نے کہا کہ13اپریل کے حوالے سے شدت پسند قوتوں کو عین اسلامی تعلیمات کے مطابق محبت،اخوت،بھائی چارے،صبر و تحمل اور امن جوئی سے ایک ایسا پیغام دینا چاہئے تاکہ وہ اپنی موت آپ مر جائیں،پیر سید مزمل حسین شاہ نے مالکان پلازہ کی کامیابی و کامرانی کیلئے خصوصی دعا بھی کی اور کہا کہ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے سے بڑھ کر مزید ترقی کرنی چاہئے اور دین اسلام کی صحیح معنوں میں تبلیغ کرنی چاہئے تاکہ غیر مسلم تک اسلام کا پیغام پہنچ سکے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر