مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی اور ساتھیوں کا استقبالیہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
شریف فیملی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، جولائی کے آخر تک سماعت ملتوی
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم کا اشفاق مجید وانی شہید کی برسی پر خراج عقیدت
اولڈہم :جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اولڈہم برانچ کے صدر محمد شبیر کشمیری، نائب صدر لالہ رشید،جنرل سیکرٹری امانت نزیر،جائنٹ سیکرٹری ظہیر اکرم،خزانچی وحید اختر،آرگنائزر مہربان خان،پریس سیکرٹری پروفیسر محمد رشید،مجلس عاملہ کے ممبر شمس الرحمن، راجہ مروت،چوہدری ذوالفقار،راجہ شفقت،محمد سلیمان،لالہ صابر،محمد اشفاق نے ایک مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے کمانڈر ان چیف اشفاق مجید والی ایک سپاہی کی طرح میدان کارزار میں لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کر گئے30مارچ تاریخ کشمیر کا وہ انتہائی اہم دن جس دن مادر وطن کشمیر کے ایک مایہ ناز سپوت نے کشمیر کی تاریخی لالی چوک میں کشمیر کی آنے والی نسل کے خوشحال مستقبل کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا ہے،محمد شبیر کشمیری نے کہا ہے کہ محمد اشفاق مجید وانی شہید زمین پر گرنے کے باوجود غاصبوں کی گولیوں سے چھلنی بدن کو زندہ حالت میں غاصبوں کے حوالے نہ کرنے کیلئے ہاتھوں اور دانتوں کی معاونت سے گرنیڈ کی پن کھول کر اپنے قریب پہنچتے ہوئے غاصبوں کو موت کے گھاٹ اتار کر کشمیر کی موجودہ اور آنے والی نسل کو ایک پیغام دے گیا،اس عظیم سپوت نے اپنی جوانی کی قربانی دیتے ہوئے اسی جگہ بھارتی غاصبانہ تسلط کو چیلنج کیا کشمیر کا یہ بہادر سپوت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے پہلے کمانڈر ان چیف شہید کشمیر اشفاق مجید وانی تھے آج کی27ویں برسی پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں دیگر جموں کشمیر کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر