مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیف علی خان کی صاحبزادی کی پہلی فلم کے حوالے سے تنازع سامنے آ گیا
لاہور: سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کے بجائے ’سمبا‘ ہونے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم نے ان سے کیے جانے والے معاہدے کی تفصیلات عام کردیں ہیں۔ کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے ساتھ سارہ علی خان کی جانب سے کیے جانے والے معاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ ہی ہوگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ کی ٹیم کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے ہیں تاہم’کیدر ناتھ‘ ٹیم کے درمیان تنازعات ختم بھی ہو گئے۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ اس فلم کو رواں برس نہیں بلکہ آئندہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ سارہ علی خان کو رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جو رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔یہ بات اہم ہے کہ ایک طرف تو سارہ علی خان ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دوسری جانب وہ جلد ہی ’سمبا‘ کی ٹیم کو بھی شوٹنگ کے لیے جوائن کریں گی، جس کی شوٹنگ گزشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق اب سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ نہیں بلکہ ’سمبا‘ ہو گی۔ اطلاعات کے مطابق ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی اور اسے 2019 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ ’سمبا‘ کی ٹیم فلم کو رواں برس 27 دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔