مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا چین کا دورہ، چینی صدر سے ملاقات
بیجنگ:دو روز سے پھیلنے والی افواہوں کی تصدیق ہو گئی، شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن 2011 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر چین پہنچے، دورے کے دوران ان کی اہلیہ بھی ان کےہمراہ ہیں۔ انہوں نے دارالحکومت بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کِم نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کوریائی خطے میں جوہری ہتھیاروں کے مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے، جنوبی کوریا اور امریکا انکی پیشکش کا مثبت جواب دیں۔ادھر وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چین نے امریکا کو کِم کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مناسب وقت پر شمالی کوریا سے مذاکرات کئے جائیں گے۔ گزشتہ ماہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کِم کی جانب سے ملنے والی دعوت کو قبول کیا تھا۔دوسری جانب جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے نے کہا ہے کہ جب تک شمالی کوریا ٹھوس اقدامات نہیں کرتا، اس پر عائد پابندیاں نہ اٹھائی جائیں۔