مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر پارٹی نے مئی میں ہونے والے لوکل کونسل الیکشن کے لیے انتخابی مہم شروع کر دی
اولڈہم :لیبر پارٹی نے مئی میں ہونے والے لوکل کونسل الیکشن کے لیے اولڈہم سے انتخابی مہم شروع کر دی۔ اس موقع پر ممبران برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم ، جم میکمان اور کونسل لیڈر جین سٹریٹن نے شرکت کی اور کہا کہ لیبر پارٹی پچھلے آٹھ برسوں سے مقامی سطح پر کمیونٹی کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی آگے سے بڑھ کر کام کرے گی ۔انہوں کا کہنا تھا کہ مئی میں ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مقامی کمیونٹی آگے سے بڑھ کر پرجوش ہے۔عوام کے پاس لیبر پارٹی کو ووٹ دینے سے بہتر اور کوئ آپشن نہیں ہے۔کنزویٹو کی حکومت نے لوکل کونسل کی مالی امداد میں کٹوتی کر کے لوگوں کو بےروزگار کرنے کے علاوہ کئ سروسز کو عوام تک پہنچانے میں مشکلات ہیں ۔اولڈہم کے کونسلرز عتیق الرحمن،شعیب اختر، شاہد مشتاق ،چوہدری ریاض،جاوید بھٹی،عقیل سلامت ،یاسمین طور نے کہا کہ لیبر پارٹی کا حکومت میں وقت کا اہم ترین تقاضا ہے۔یونین کے سرگرم رکن محمد اعظم ،ایلین ٹیلر،شیرل بروک اور دیگر بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر