مقبول خبریں
مانچسٹر ایرینا میں خود کش حملہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی یا دمیں دعائیہ تقریب منعقد کی جائیگی
اسلامک ریلیف رنگ و نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکرمشن کی جانب گامزن ہے:مقررین
مسجد دارالمنور گمکول شریف راچڈیل میں شب برات پر روحانی محفل کا انعقاد
بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ، خاتون اور 3 بچے شہید،10 زخمی
نئی دہلی: انتہا پسندوں نے کشمیری خواتین پر لاٹھیاں اور ڈنڈے برسا دیئے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
قائد تحریک امان اللہ خان کی دوسری برسی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں کا خراج عقیدت
اولڈ مین کی لالٹین
پکچرگیلری
Advertisement
23مارچ یوم پاکستان کے پر پاکستانیوں اور بیرون ممالک بسنے والوں کو دلی مبارکباد
اولڈہم:پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،تقسیم پاک و ہند کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے بھانپ لیا تھا کہ مسلمانوں کیلئے ایک علیحدہ ریاست کا قیام انتہائی ضروری ہے،23مارچ 1940کو منٹو پارک لاہور میں آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر قرارداد پیش کی گئی یہی پاکستان کے قیام کی بنیادی وجہ بنی یوں علامہ اقبالؒ کے خواب کو حقیقت کا رنگ ملا،پاکستان کی دھرتی پر صوفیائے کرام،بزرگان دین،اولیائے کرام ہستیاں ابدی نیند سو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاک دھرتی کو نقصان پہنچانے کیلئے برسر پیکار دشمن قوتیں تمام تر حربوں کے باوجود اپنے مکروہ،گھنائونے عزائم میں ناکام ہیں،پاکستان تا قیامت قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا،لاکھوں شہیدوں کا خون اس مٹی میں مثال نہیں ملتی،یہ باتیں فرطِ جذبات سے ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی حضرت پیر طریقت،رہبر شریعت،پیرابو احمد محمد مقصود مدنی نے میڈیا سے بذریعہ پیلی فون یوم پاکستان کے حوالہ سے اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیں،انہوں نے مزید کہا کہ23مارچ ہمیں پاکستان کے قیام کی یاد دلاتا ہے ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانک کر محاسبہ کرنا ہو گا کہ آیا ہم مادر وطن کیلئے اپنا وہ کردار ادا کر رہے ہیں جو ہمیں کرنا چاہئے؟اگر جواب نہیں میں ہے تو پھر تجدید عہد کرنا چاہئے کہ آئندہ ہم پاکستان کی دھرتی کو حقیقی طور پر سونا بنانے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے میرا یقین کامل ہے کہ چند برسوں میں ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہوں گے،23مارچ یوم پاکستان کے تاریخی موقع پر پاکستانیوں اور بیرون ممالک بسنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور رب کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہماری سوہنی دھرتی کو تا قیامت سلامت رکھے،آمین۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر