مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
قائد اعظم محمد علی جناح ؒنے انگریزوں کو علیحدہ ریاست کیلئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا:پی ٹی آئی برطانیہ
مانچسٹر:پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا،علامہ اقبالؒ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے کمال جرات بردباری،ذہانت اور سیاسی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگریزوں اور گاندھی کو مسلمانوں کے لئے علیحدہ ریاست کا قیام عمل میں لانے کیلئے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا،23مارچ1940کو منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی جو پاکستان کے قیام کی وجہ بنی،وقت گزارنے کے ساتھ بحیثیت قوم ہمیں جس طرح مادر وطن کو ترقی کی منازل طے کروانا تھی ایسا نہ ہو سکا اسکی بنیادی وجہ قائد اعظم کے بعد کوئی راہنما بھی ملک کو آگے لیکر نہ جا سکا بلکہ ہم تنزلی کی جانب گامزن ہو گئے ہیں آج 2018میں ملکی معیشت بد حالی کا شکار ہے جو ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ زون کے راہنمائوں شہزاد چوہدری،چوہدری محمد یاسر،عامر چشتی،نوید اختر بھٹی،عبدالحفیظ انجم،ناصر چوہدری ،عالیہ ہاشمی،خواجہ شمس الحسن،صفدر یوسف زئی،راجہ عظیم،سید نوید شاہ نے مقامی مقامی ریسٹورنٹ میں یوم پاکستان کے حوالہ سے کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کو عمران خان کی شکل میں ایک ایسا لیڈر ملا ہے جو بے باک،جرات مند،لوٹ مار سے پاک صاف اور سب سے بڑھ کر سچا،پکا محب الوطن ہے جس کے اندر عوام کا عوام حقیقی درد ہے جو عدل و انصاف،اہلیت پر یقین رکھتا ہے ہم بیرون ممالک بسنے والوں کو ایسے راہنما کو پاکستان کا وزیر اعظم بننے کیلئے اپنا کردار کرنا ہو گا،پاکستانی عوام کیلئے اس سال عام انتخابات میں ایک سنہری موقع میسر ہے کہ وہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اور اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور قائد اعظم کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر ڈالنے کیلئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں،ہم پوری قوم کو23مارچ یوم پاکستان کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری اسد،منیر شاہ،مظفر گجر،چوہدری اسحاق،راجہ عظیم،راجہ عمران،رضوان گجر،عبدالقدوس ساہی نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر