مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی تقریب
مانچسٹر:آج کا دن ہمیں78سال پہلے اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب جنوبی ایشیا کے مسلمانوں نے غلامی کی زنجیر کاٹنے اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کا پرعزم فیصلہ کیا تھا لاہور کے تاریخی اجلاس میں مسلم لیگ نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں وہ تاریخ ساز قرارداد منظور کی تھی جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی اور اس کے 7سال بعد پاکستان وجود میں آیا،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے اس پیغام کو23مارچ یوم پاکستان کے حوالہ سے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں پرچم کشائی کی منعقدہ تقریب کے موقع پر قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے پڑھ کر سنایا،پیغام میں مزید کہا گیا کہ ہمیں اپنے ماضی پر گہری نظر ڈالتے ہوئے اپنے حال و مستقبل کی صورت گری کیلئے غور و فکر کرنا ہو گا،آئین و قانون کی بالا دستی بغیر ہم آبرو مند نہیں ہو سکتے،قونصل جنرل نے صدر ممنون حسین کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا،نظامت کے فرائض کمیونٹی ویلفیئر اتاشی آفیسر فضہ نیازی نے سر انجام دیئے،اس رنگا رنگ تقریب میں قومی ترانہ اور ملی نغمات پیش کئے گئے مقامی گلوکار محمد سرور نے اپنی سریلی آواز کا جادو جگایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی،سکول کے بچوں نے ٹیبلو شو پیش کیا،تقریب میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید،یورپین ممبر پارلیمنٹ واجد خان،میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر،کونسلرز عتیق الرحمن،شوکت علی،رب نواز،عابد چوہان،شاہینہ ہارون،کمرشل ویلفیئر اتاشی محمد شعیب،عائشہ راجہ،کونسلر نعیم الحسن،ممتاز احمد چشتی،روبینہ خان،میاں محمد نعیم،شہباز سرور،بیگم نصرت اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک،سردار غلام مصطفیٰ،حاجی عبدالغفار،سید عبدالباسط شاہ مشوانی،سالیٹر شاہد بٹ کے علاوہ دیگر نے شرکت کی،تقریب میں موجود شرکا کیلئے دیسی حلوہ پوری،چنے کا ناشتہ پیش کیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر