مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ملک میں نہ جوڈیشل مارشل لا لگنا ہے نہ کوئی اور مارشل لا لگے گا: وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے محدود وسائل کے باوجود بڑے چیلنجز پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں نہ جوڈیشل مارشل لاء لگے گا اور نا ہی کوئی اور، جولائی میں عوام فیصلہ کریں گے جو سر آنکھوں پر ہو گا۔لاہور میں کیبل پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ن لیگ کی حکومت صرف باتیں نہیں کام کرتی ہے، 2013 میں ملک کو شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے 10 ہزار سے زائد میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔ انہوں نے کہا بجلی کی پیداوار کیلئے متبادل ذرائع پر بھی کام کیا ہے، بجلی کے منصوبے مستقبل میں بھی پاکستان کو فائدہ پہنچائیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا موجودہ دورمیں بجلی چوری اورلائن لاسز پرقابو پاناچیلنج ہے، ایسے منصوبے شروع کیے ہیں 15 سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا نواز شریف کا ویژن کامیاب رہا، ملک کی ترقی میں صنعتوں کے کردار سے کوئی انکار نہیں کر سکتا، پوری دنیا میں صنعت کے فروغ کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا ملکی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے میں صنعت کا اہم کردار ہے، جو عوام فیصلہ کریں گے وہ حکومت آئے گی، صنعتی ترقی کے لیے پالیسی کا تسلسل اور استحکام ضروری ہے، سی سی وی کیبل سے درآمدات میں کمی اور وسائل میں بہتری ہوگی۔