مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
اسلام معتدل ہے، بعض عناصر ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:محمد بن سلمان
لاہور: محمد بن سلمان کے مطابق انہوں نے مملکت کے اندر اصلاحی اقدامات کے لیے پوری طاقت سے کام کیا۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ انہیں قدامت پرستوں کو اس بات پر قائل کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی کہ اس نوعیت کی پابندیاں اسلامی نظریات کا حصّہ نہیں ہے۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک اسلام عقل و شعور کا مذہب ہے۔ اسلام معتدل اور آسان ہے جب کہ ایسے لوگ ہیں جو اسے ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد نے یہ بات واشنگٹن سے روانہ ہونے سے قبل امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایڈیٹروں کے ساتھ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں کہی۔محمد بن سلمان کے مطابق انہوں نے مملکت کے اندر اصلاحی اقدامات کے لیے پوری طاقت سے کام کیا۔ ان میں سعودی خواتین کے لیے گاڑی چلانے کی اجازت سمیت ان کو بہت سے حقوق کا پیش کرنا شامل ہے۔نجی چینل سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ 1979ء کے بعد ہم شدت پسندی کا شکار ہو گئے بالخصوص میری عمر کی نسل اس کا نشانہ بنی۔ انہوں نے اسکولوں اور تعلیم میں شدت پسندی کے سرائیت کر جانے پر بھی روشنی ڈالی۔ سعودی ولی عہد نے زور دے کر کہا کہ وہ شدت پسند افکار اور نظریات کو تعلیمی سیکٹر تک ہر گز نہیں پہنچنے دیں گے۔