مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :فضائیں پاکستانی ترانوں سے گونج اٹھیں،سبز ہلالی پرچموں کی بہار
سری نگر:مقبوضہ کشمیر کی فضا پاکستان کے قومی ترانوں سے گونج اٹھیں، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار ،کشمیریوں نے تمام تر پابندیوں کے باوجود یوم پاکستان منایا ۔گھر گھر تلاشی کے دوران 14 نوجوانوں کو بھارتی فوج نے گرفتارکر لیا ۔کپواڑہ میں 5شہداء بغیر شناخت کے سپرد خاک کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تمام تر پابندیوں کے باوجود یوم پاکستان جوش وجذبے منایا گیا ، کشمیریوں کی جانب سے پاکستان کے قومی پرچم لہرائے گئے ، فضاء پاکستان کے قومی ترانوں سے گونجتی رہیں ۔سری نگر میں دختران ملت تنظیم کے تحت یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور ان کے ساتھ دیگر خواتین نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا اورپاکستان کے پرچم لہراے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسیہ اندرانی نے دو قومی نظریہ کے حوالے سے بات چیت کی اور پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے ۔علاوہ ازیں آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماں غلام نبی سمجھی، بلال صدیقی اور کشمیر کے مفتی اعظم بشیر الدین فاروقی اور دیگر رہنماؤں نے پاکستان کو قومی دن کی مبارک باد دی اور دعا کی کہ ملک میں امن، استحکام اور سلامتی ہو۔ ادھر بھارتی فوج نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم وجبر کا سلسلہ جاری رکھا ۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے آری ہل علاقے میں کریک ڈاون کے دوران بھارتی فوج نے 14 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ۔