مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن کا نشان، ہمارا پاکستان، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں مسلح افواج کی پریڈ
اسلام آباد: ملک بھر میں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں مسلح افواج ، بوائز اسکاوٹس، گرلز گائیڈ، پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز اور ایف سی کے دستوں نے مہمانان گرامی کو سلامی دی۔ یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔ باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلاع دی۔ صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔ سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔