مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حضرت محمدؐ نے ہمیشہ صبروتحمل اور امن پسندی کا درس دیا : مولانا سید منظور احمد شاہ
مانچسٹر:دین اسلام امن پسند مذہب ہے اگر قرآن کریم کی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو اس میں مکمل ضابطہ حیات ہے جدید سائنسی ترقی بارے قرآن کریم میں سب بیان ہے ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐنے اپنی امت کو ہمیشہ صبر و تحمل،برداشت،امن پسندی کا اولین درس دیا ہے اور اس پر عمل پیرا ہونے بارے حکم دیا ہے آپؐ نے اپنی زندگی میں اسکا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے،اسلام دشمن طاقتیں عالم اقوام میں ہمارے مذہب بارے منفی تاثر پھیلانے میں مصروف عمل ہیں ایسے میں اتحاد بین المسلمین وقت کا اہم ترین تقاضا ہے افسوس مسلمان آپس میں لڑے رہے ہیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلئے تمام تر حدوں کو پار کر رہے ہیں اس سے بڑا المیہ امت مسلمہ کیلئے کیا ہو سکتا ہے اور دشمن طاقتیں اسکا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں،ان خیالات کا اظہار علامہ مولانا سید منظور احمد شاہ نے کرائون ہال مانچسٹر میں چوہدری شاہد احمد کی جانب سے رکھی گئی ایک روحانی محفل کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر،برما،شام،فلسطین کے مسلمان مدد کیلئے پکار رہے ہیں اور عالم اقوام،اقوم متحدہ،انسانی حقوق کی کالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ13اپریل کو مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کیلئے جو خط گردش کر رہا ہے اس کے پیچھے محرکات یہ ہیں کہ ہم اشتعال میں آ کر رد عمل کریں لیکن ہم کو ہر حال میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ دوسروں کیلئے مثال قائم کر سکیں،انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے ہم وطنوں کو اپنی نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات دینی چاہئے تاکہ وہ موثر انداز سے دین کو پھیلانے کیلئے کام کر سکیں،اس موقع پر چوہدری سعید عبداللہ،چوہدری کاشف علی،چوہدری احمد شاہد،حماد چوہدری،چوہدری ارشد اشرف،مولانا ارشد،کونسلر نعیم الحسن کے علاوہ برطانوی ممبر پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن نے خصوصی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر