مقبول خبریں
چوہدری مطلوب کی رہائشگاہ پر جشن عیدمیلادالنبیؐ کی محفل ،نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت
پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا حل ہے: چوہدری فواد حسین
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
نواز علی کی رہائش گاہ پرحضرت غوث اعظم شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے سالانہ عرس پرمحفل کا انعقاد
مرغی آنڈے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے:بیرسٹر سلطان
برسلز:آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے ممبران کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ یورپی پارلیمنٹ نے بھی ایما نکلسن رپورٹ اپنائی تھی اور بھارت کی مذمت کی تھی جب اوڑھی میں گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں،لٰہذا اب یورپی پارلیمنٹ کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر ممبران یورپی پارلیمنٹ کے وفد میں ممبر یورپی پارلیمنٹ شیئون،ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم اور ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان شامل تھے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گی کیونکہ میں نے گزشتہ روز یورپی پارلیمنٹ میں چیئرمین فارن ریلیشن کمیٹی اینڈرز وسٹسن اور سابق چیئرمین فارن ریلیشن کمیٹی ایلمر بروک کے علاوہ پاکستان کے گزشتہ انتخابات میں یورپی یونین آبزرورمشن کے سربراہ مائیکل گیلر اور دیگر سے ملاقاتیں کر کے انہیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت پیش رفت ہو سکے۔