مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان اور یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین اینڈرز وسٹیسن کے درمیان ملاقات
برسلز:مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور بالخصوص سیزفائر لائن کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ عنقریب یورپی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا کیونکہ وہاں ایک سنگین صورتحال پیدا ہو چکی ہے ویسے بھی ستر سالوں میں یہ مسئلہ جوں کا توں ہے اگرچہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی کشمیر پر قرار دادیں پاس کی گئیں تاہم اب یہ مسئلہ یورپی پارلیمنٹ میں پیش کر کے تمام پارٹیز کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی جائے،اس بات کا فیصلہ برسلز میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور یورپی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مسٹر اینڈرز و سٹیسن کے درمیان ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی تفصیلی ملاقات میں کیا گیا،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اینڈز و سٹیسن کو مقبوضہ کشمیر میں جاری رہنے والی تفصیلی ملاقات میں کیا گیا،اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی پارلیمنٹ کی توجہ مبذول کرانے کیلئے درخواست کی کیونکہ جس طرح بھارت کے جارحانہ عزائم ہیں اس خطے میں ایک بڑی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے جو پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے،اس سے قبل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یورپی پارلیمنٹ میں امور خارجہ کمیٹی کے سابق چیئرمین ایلمر بروک اور پاکستان کے گزشتہ انتخابات میں یورپی یونین کے آبزرور مشن کے سربراہ مسٹر مائیکل گیہلر اور دیئر ممبران یورپی پارلیمنٹ سے بھی ملاقاتیں کیں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس موقع پر انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور سیز فائر لائن پر آئے روز بھارتی فائرنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر بریفنگ بھی دی،اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ کے عہدیداروں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وعدہ کیا کہ وہ اس صورتحال کو یورپی پارلیمنٹ میں لا کر انٹر نیشنل کمیونٹی کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرائیں گے،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔