مقبول خبریں
نیلی مسجد یو کے اسلامک مشن کیلئے فنڈزریزنگ اپیل پر ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلرمحمد زمان کی شرکت
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چین کا ایک انچ حصہ بھی علیحدہ کرنا ناممکنات میں سے ہے، شی جن پنگ
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ پارلیمانی اجلاس سے اختتامی خطاب کے دوران صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کے ایک انچ حصہ کو بھی علیحدہ کرنا ممکنات میں سے ہے۔ ہماری عوام نے اپنے ملک کا ایک انچ حصہ بھی علیحدہ نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ملک کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کیخلاف خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے راستے پر آگے بڑھنے کی کوشش کرتا رہے گا۔اپنے خطاب میں انھوں نے چین کے لیے اپنے عظیم وژن کا خاکہ پیش کیا اور ملک کو نئی توانائی بخشنے کے اپنے حوصلے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی علیحدگی پسندی کی کوشش کی مخالفت کرے گا۔ خیال رہے کہ چینی صدر کا یہ بیان امریکا کی جانب سے اپنے اعلیٰ حکام کو تائیوان کے دورے کی اجازت دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر شی نے اپنے خطاب میں تائیوان کی علیحدگی اور چین کو منقسم کرنے کے خلاف متنبہ کیا۔