مقبول خبریں
مسلم کانفرنس کے مرکزی راہنما راجہ یاسین کے اعزاز میں چوہدری محمد بشیر رٹوی اور ساتھیوں کا استقبالیہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
شریف فیملی کو فوری ریلیف نہ مل سکا، جولائی کے آخر تک سماعت ملتوی
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
دین اسلام امن پسند مذہب ،قرآن پاک میں اس کی حقیقی ترجمانی ہے:علامہ احمد نثار بیگ
مانچسٹر:دین اسلام امن پسند مذہب ہے،قرآن پاک کی تعلیمات میں اس کی حقیقی ترجمانی ہے،ہمارے آخری نبی الزماں حضرت محمدؐ نے ہمیں صلح جوئی،محبت و اخوت،بھائی چارے،برداشت کا درس دیا ہے اور آپؐ نے زندگی میں اس پر خود بھی عمل کیا ہے زمانے کے ساتھ چند مٹھی بھر عناصر نے اپنے مضموم مقاصد کے حصول کو پانے کیلئے اسلام اور مسلمانیت کا سہارا لیا ایسے انتہا پسندوں کا مذہب اسلام سے دور تک کا واسطہ نہیں ہے انہی مکروہ لوگوں کی وجہ سے آج دنیا کا امن خطرے میں ہے اور عالم اقوام میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہو رہے ہیں،برطانیہ بھر میں بسنے والے مسلمان برطانوی معاشرے کی بہتری اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،بین المذاہب کے افراد زندگی بسر کر رہے ہیں جنہیں ہر طرح کی مکمل آزادی ہے،برابری کی سطح پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں مواقع بھی میسر آتے ہیں لیکن اسلام دشمن قوتوں کو یہ کیسے گوارہ ہو کہ معاشرے میں باہمی ہم آہنگی ہو اور لوگ ایک دوسرے کی تقاریب میں شریک ہوں،پچھلے چند ہفتوں سے شر پسندوں نے کمیونٹی کو آپس میں لڑانے،خوف و ہراس پھیلانے کیلئے نئی چال چلی ہے کہ3اپریل کو جو شخص خط میں دی گئی ہدایات پر عمل کرے گا فلاں کام کے اتنے نمبر وغیرہ باعث تشویش اور قابل مذمت ہے،ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ اوورسیز،مفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری نے قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر میں اس سلسلے رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر حال میں صبر و تحمل،برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا،اس سے دشمن کو عبرتناک شکست ہو گی،ڈاکٹر محمد مصطفیٰ قادری،وقار احمد،فضل احمد قادری نے کہا کہ ہمیں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنا ہو گا،برطانوی معاشرے میں قانون سب کیلئے برابر ہے ایسی تنظیموں پر پابندی عائد ہو گی ہمیں دوسرے مذاہب کا احترام کرنا ہو گا لازماً وہ ہمارے مذہب اسلام کا بھی احترام کریں گے مٹھی بھر عناصر اپنی موت آپ مر جائیں گے ہمیں احتیاط کرنے کے ساتھ اپنے تمام امور کو باقاعدگی سے ادا کرنا چاہئے،خوف و ہراس پھیلانے والوں کے عزائم خاک میں ملانے ہوں گے ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنی ہو گی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر