مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کنزرویٹو پارٹی میں مسئلہ کشمیر اور برٹش کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے کنزرویٹو فرینڈ ز آف کشمیر کا قیام
سٹوک آن ٹرینٹ:برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی میں مسئلہ کشمیر پر موثر لابی اور برٹش کشمیریوں کے مسائل کے حل کیلئے کنزرویٹو فرینڈ ز آف کشمیر کا قیام،سٹوک سائوتھ کے ممبر پارلیمنٹ جیک بیریرٹن ایم پی کو چیئرمین،بریڈ فورڈ کے ہیری بوٹا کو ڈپٹی چیئرمین جبکہ مانچسٹر کی خاتون رہنما پامیلا اشرف کو سیکرٹری منتخب کر لیا گیا،کانفرنس میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دلوانے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کے علاوہ کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی فائرنگ سے آزاد کشمیر کے نہتے شہریوں کی شہادتوں کا مسئلہ برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ،جیک بیریرٹن ایم پی دیگر ہم خیال ممبران پارلیمنٹ اور جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے عہدیداروں کی معاونت سے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کیلئے درخواست دیں گے تاکہ نریندرہ مودی کے دورہ برطانیہ سے قبل برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کروائی جا سکے،برطانیہ بھر سے کنزرویٹو مندوبین اور پاکستانی و کشمیری رہنمائوں نے کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے عہدیداروں کو مبارکباد،ان خیالات کا اظہار سٹوک آن ٹرینٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں برطانیہ بھر سے آئے ہوئے کشمیری پاکستانی رہنمائوں،کنزرویٹو پارٹی کے عہدیداروں اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن اور مانچسٹر کے نمائندوں معظم علی اور فضہ نیازی نے خصوصی شرکت کر کے اپنی طرف سے ہر سطح پر تعاون اور حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا،اس موقع پر یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر کی شریک چیئر پرسن انتھیا میکنٹائر ایم پی،جیریمی لیفرائے ایم پی،لارڈ میئر آف سٹوک آن ٹرینٹ،چیئرمین تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل راجہ نجابت حسین،کنزرویٹو فرینڈز کے ڈپٹی چیئرمین ہیری بوٹا،سیکرٹری پامیلا اشرف،بنات المسلمین گلوبل کی چیئر پرسن سمیرا فرخ،ڈاکٹر صبور جاوید،ڈاکٹر ساجد،آصف ہاشمی،کونسلر صداقت،بیرسٹر شکیل افسر اور حافظ نے تقریب سے خطاب کیا،جس کی صدارت جیک بیریرٹن ایم پی کی اور نظامت کے فرائض راجہ نجابت حسین نے ادا کئے،مہمان خصوصی انتھیا میکنٹائر ایم ای پی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر آواز بلند کر کے یورپی پارلیمنٹ میں ہم انسانیت سوز مظالم بند کروانے کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں اور اپنے حلقے کے اندر کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر گروپ کی بھرپور معاونت کروں گی اور اگلے چند ماہ میں یورپی پارلیمنٹ میں دیگر27ممالک کے ممبران یورپی پارلیمنٹ کو فرینڈز آف کشمیر گروپ میں شامل کرنے کیلئے تحریکی عہدیداروں کے ساتھ مل کر موثر جدوجہد کر رہے ہیں،جیک بیریرٹن ایم پی نے اپنے تفصیلی خطاب میں وعدہ کیا کہ وہ اگلے ہفتے سے برطانوی پارلیمنٹ میں ہم خیال ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بحث کیلئے کوششیں تیز کریں گے اور آئندہ چند ماہ میں برطانیہ کی ہر ریجن میں کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کی تنظیمیں قائم کروا کر نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر ایک خصوصی تقریب منعقد کریں گے بلکہ آنے والی پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں بھی فرنج میٹنگ کا انعقاد کروائیں گے،انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر حالیہ فائرنگ اور شہادتوں کا مسئلہ باعث تشویش ہے اور وہ اس مسئلے پر حکومتی اور پارٹی قیادت کو برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کروں گا۔سٹریٹفورڈ سے کنزرویٹو ممبر پارلیمنٹ جیریمی لیفرائے ایم پی نے کہا کہ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کیلئے تحریک کی کشمیر پٹیشن پر دستخط کر دیئے ہیں اور جیک بیریرٹن ایم پی کے ساتھ مل کر برطانوی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی کیمٹی کے ممبر کی حیثیت سے وہاں بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مسئلہ اٹھائیں گے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیری بوٹا نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت کا دن ویلتھ کانفرنس میں بھارتی نمائندگی کے خلاف آواز بلند کرے کیونکہ بھارت میں انسانی کی مسلسل خلاف ورزیاں کامن ویلتھ منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے،تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین حاضرین اور مندوبین سے اپیل کی کہ وہ نریندرہ مودی کے دورہ برطانیہ سے قبل ہر شہر میں برطانوی سیاستدانوں کو لابی کریں اور لندن میں ہونے والے مظاہروں اور کانفرنسوں میں بھرپور شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز بن کر جدو جہد کو تیز کریں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر