مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ابوظہبی کی جامع مسجد کا دورہ کیا
ابوظہبی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا اس دوران جیکولین نے حجاب لیا اور مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھا جس کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں،شوٹنگ ٹیم مختلف شہروں میں فلم کے مختلف سین کی عکس بندی میں مصروف ہے تاہم اس دوران جیکولین نے موقع پا کر ابوظہبی کی خوبصورت جامع مسجد شیخ زید کا دورہ کیا۔ جیکولین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں مسجد کے دورے کے دوران بنائی گئی تصاویر اور ویڈیو کوشیئر کیا جس میں اداکارہ حجاب میں ملبوس مسجد کے مختلف حصوں کو دیکھ رہی ہیں جب کہ وہاں موجود لوگوں نے اداکارہ کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔جیکولین فرنینڈس کی نئی فلم ریس 3 کو سلمان خان نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں، فلم کے مناظر ممبئی اور بنکاک میں عکس بند کیے گئے ہیں جب کہ بقیہ ماندہ مناظر کی شوٹنگ کے لیے ٹیم ابوظہبی پہنچی ہے ، فلم 15 جون کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔