مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پرویز مشرف پاکستان واپس آئیں، مکمل تحفظ دیں گے، وزارتِ داخلہ
اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کو ان کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کب پاکستان آنا چاہتے ہیں اور کتنے دن قیام کریں گے؟ انھیں مکمل تحفظ دیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے پرویز مشرف کے وکیل کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کی پاکستان آمد کا مکمل شیڈول دیا جائے۔ وہ کب پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں اور یہاں کتنے دن قیام کریں گے؟ اس حوالے سے تمام تفصیلات فراہم کی جائیں تا کہ انھیں فول پروف سیکیورٹی دینے کا انتظام کیا جائے۔دوسری جانب سابق صدر کے وکیل اختر شاہ نے وزارتِ داخلہ کے خط کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف ہائی ویلیو ٹارگٹ ہیں، ان کی سیکیورٹی سے متعلق عدالت میں یقین دہانی کرائی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جو حکومت اپنی سیکیورٹی نہیں کر سکتی وہ ایک ہائی ویلیو ٹارگٹ کو کیسے سیکیورٹی فراہم کرے گی؟پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ عدالت میں پرویز مشرف کا سیکیورٹی پلان جمع کرائے۔ عدالت میں سیکیورٹی کی یقین دہانی پر سابق صدر آئندہ چار سے چھ ہفتوں میں پاکستان آ سکتے ہیں، تاہم یقین نہیں ہے کہ حکومت سیکیورٹی فراہم کریگی۔ حکومت عدالت کو آگاہ کرے کہ وہ پرویز مشرف کو کیا سیکیورٹی فراہم کریگی؟