مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صوفیا کےآستانےومدارس دینیہ بڑے اداروں کا کردار ادا کررہے ہیں:قاضی عبدالعزیز چشتی
لوٹن ... پاکستان کے دو ہفتے کے دورے سے واپسی پر احباب سے گفتگو اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ ٹرسٹ اور بسم اللہ چیرٹی یوکے کے اراکین ٹرسٹیز سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے مرکزی اور سینئررہنماجامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و مہتمم علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور خدمت خلق سے دل کو سکون اور اللہ تعالیٰ کی رضا ملتی ہے۔ سرکار دو عالم رحمت اللعالمین کا ارشاد ہے ایک دوسرے کو کثرت سے سلام کرو، بھوکوں کو کھلانا کھلائو۔ انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ چیرٹی کے زیراہتمام تمام منصوبے بہت ہی کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام منصوبے ہمارے بہن، بھائیوں کے ایثار و محبت اور دکھی انسانیت کے جذبے کے مرہون منت ہیں۔ مولانا چشتی نے کہا کہ پاکستان میں بہت سی سماجی تنظیمیں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار د کھی انسانیت کی خدمت کررہی ہیں۔ مگر چند این جی اوز مغربی گرانٹ لے کر فحاشی و عریانی بھی پھیلا رہی ہیں۔ جس کا تدارک بھی بہت ضروری ہے۔ پاکستان میں صوفیائے کرام کے آستانے اور مدارس دینیہ بھی ایک بڑے این جی اوز کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مولانا چشتی نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بھی ملاقات کی اور ان کے تعلیم اور فلٹر پلانٹ کے منصوبوں کو بہت سراہا۔ مولانا چشتی نے پاکستان کے ممتاز علمائے کرام مشائخ عظام، مذہبی و سماجی اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور کئی دینی مدارس کا دورہ بھی کیا۔ بالخصوص مفکر اسلام پیر سید عبدالقادر شاہ گیلانی، مفسر قرآن علامہ سید ریاض حسین شاہ، شیخ الحدیث علامہ سید حسین الدین شاہ، علامہ غلام محد سیالوی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، راجہ جاوید اخلاص ایم این اے، شوکت عزیز بھٹی، ایم پی اے قاری نجم مصطفی، قاری ایوان صدر و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ مولانا چشتی نے تنظیم المدارس پاکستان، جامعہ نعیمیہ لاہور اور دارالعلوم ضیاء العلوم راولپنڈی، ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی کاخصوصی دورہ بھی کیا۔ مولانا چشتی نے آستانہ عالیہ غوثیہ ہریہ گولڑہ شریف میں حاضری دے کر پیر سید عبدالحق گیلانی المعروف لالہ جی سے ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی۔