مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق میئر کونسلر عتیق الرحمٰن کا مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری بشیر کے اعزاز میں عشائیہ
اولڈہم:اولڈہم کے سابق میئر کونسلر عتیق الرحمن نے مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔برطانیہ میں حالیہ مذہبی انتہا پسندی بارے مسلم ممبران پارلیمنٹ اور دیگر سیاسی شخصیات کو مشکوک پیکٹ بزریعہ ڈاک موصول ہونے اور ایک خط جس میں مسلمان عورتوں کو بالخصوص 3 اپریل کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور جسمانی نقصان پہنچانے بارے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد بشیر رٹوی نے کہا کہ مسلمان کمیونٹی کو اس دن بلا خوف و خطر اپنے معمولات سر انجام دینے چاہیے یہ محض ڈرانے کے لئے کیا گیا ہے،اسلام امن پسند مذہب ہے،کونسلر عتیق الرحمن نے کہا اس بارے پولیس باخبر ہے اور تمام معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔کمیونٹی میں افراتفری پھیلانے کے لیے ایسا کیا گیا ہےپھر بھی احتیاط لازم ہے۔برطانیہ میں بین المذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد رہائش پذیر ہیں یہاں ایسے عناصر کی کوئ جگہ نہیں ہے ہمیں ملکر ان شرپسندوں کو شکست دینی ہو گی تاکہ معاشرے کا امن قائم رہے۔سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے مسلمان امن پسند ہیں چند لوگ کمیونٹی کو لڑانے کے لیے سازش کر رہے ہیں،ہمیں اسلام کی تعلیمات امن پسندی ،صلح جوئ،محبت و امن کا درس دینا ہے انشاللہ سب بہتر ہو گا ہمیں باہمی اتحاد و اتفاق سے رہنا ہو گا ۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر