مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی چوتھی شادی کی خبریں گردش میں
لاس اینجلس: انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کر کے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہوسکتی ہیں۔معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔ اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔ اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلینا جولی چوتھی بار شادی کریں گی۔ انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔ اداکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا، کیوں کہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔ای انٹرٹینمنٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے ’گوسپ کاپ‘ نے انجلینا جولی کی چوتھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔خیال رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔