مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت کو پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کی اجازت
اسلام آباد: خصوصی عدالت نے غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے بعد پرویز مشرف نے وزارتِ دفاع اور داخلہ کو وطن واپسی پر مشروط رضامندی کا خط لکھ دیا۔غداری کیس کی 8 مارچ کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف وطن واپسی کیلئے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق وزارتِ داخلہ کو 7 روز میں درخواست دیں۔ درخواست ملنے پر وفاقی حکومت انہیں سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ بصورت دیگر حکومت پرویز مشرف کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کے اقدامات کرے۔ وزارتِ داخلہ سابق صدر کی دبئی میں جائیداد ضبط اور ان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی معطل کر سکتی ہے۔عدالتی حکم نامہ جاری ہونے کے کچھ دیر بعد ہی سابق صدر نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔ سابق صدر نے وزارتِ داخلہ اور دفاع کو خط لکھا کہ وہ پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں جنہیں دور کیا جائے۔ سابق صدر نے خط میں حکومت سے دبئی واپسی کی یقینی دہانی بھی مانگی ہے۔