مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
متحدہ پی آئی بی کے بعد بہادر آباد کا بھی سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
کراچی: متحدہ بہادرآباد کا بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان، پیپلزپارٹی نے صوبہ تباہ کردیا۔ایم کیو ایم پی آئی بی کے بعد ایم کیو ایم بہادرآباد نے بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لیے تحریک انصاف کا وفد بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے مرکز پہنچا۔ رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کی درخواست لے کر آئے تھے۔ایم کیوایم کے رہنما فیصل سبزواری نے سینیٹ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ساتھ ہی پیپلز پارٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پیپلزپارٹی نے صوبہ تباہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایم کیوایم پی آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار پہلے ہی اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔