مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
شاندار کی بجائےجاندار اسلامی مراکز کی ضرورت ہے جہاں احکامات الٰہی کیمطابق کردار سازی ہو: لارڈ نذیر
مانچسٹر ... کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ شاندار کی بجائے ہمیں جاندار اسلامی مراکز کی ضرورت ہے جہاں پر احکامات الٰہی اور تعلیمات نبویؐ کی روشنی میں کردار سازی کی جائے اور اس مقصد کے حصول کے لئے مدنی اسلامک سینٹر مانچسٹر کا قیام خوشگوار اضافہ ہے چونکہ مانچسٹر کے مسلمانوں کے لئے عبادت گاہ ہی نہیں بلکہ ان کی دینی، روحانی نظریات، علمی، ثقافتی اور ظاہری و باطنی تربیت میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدنی اسلامک سینٹر لانگ سائیڈ مانچسٹر میں اسلامی معاشرے میں علمی مراکز کا کردار کے موضوع پر علمی و فکری نشست میں مہمان خصوصی کی حیثیت سےکیا۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا مدنی اسلامک سینٹر کا قیام مسلمانان مانچسٹر کی روحانی پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ جہاں عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق حقوق اللہ اور حقوق العباد کے فلسفہ کو اجاگر کرتے ہوئے تعمیر انسانیت کو پروان چڑھایا جائے گا۔ یہی حالات کا تقاضا اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امیدوار یورپین پارلیمنٹ ممبر لیبر پارٹی برطانیہ کے سرکردہ رہنما کونسلر افضل خان نے کہا کہ مساجد اور علمی مراکز اسلام کا مضبوط قلعہ ہیں۔ انہوں نے علامہ شاہجہان مدنی، ان کے رفقاء اور اہالیان مانچسٹر کو خراج تحسین پیش کیا۔ بزنس کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ہارون افضل کھٹانہ نے کہا کہ مسلم آبادی میں مدنی اسلامک ایجوکیشنل کلچرل سینٹر کاقیام دنیا میں رضائے الٰہی کے حصول اور اُخروی نجات کا ذریعہ ہے۔ اس موقع پر قاری جاوید اختر چشتی، مفتی عبدالمناف، امام سبطین علی، امجد حسین مغل، راجہ بشیر احمد سیالوی، حاجی نعیم پرویز، چوہدری محمد سرفراز، چوہدری محمد اعجاز ملہی، استاد صفدر حسین اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔